جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۳۰ویںآئینی ترمیمی بل جے پی سی کو سپرد

اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے بیچ وزیر داخلہ نے بل لوک سبھا میں پیش کی ’ حکومت کو جیل سے نہیں چلایا جا سکتا‘ یہ ان توقعات کے ساتھ نا انصافی ہے جن کے لوگ نمائندوں کو چنتے ہی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
۱۳۰ویںآئینی ترمیمی بل جے پی سی کو سپرد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

لوک سبھا نے آئینی ترمیمی بل، جس میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا کسی بھی وزیر کو سنگین جرم میں گرفتار ہونے اور۳۰دن کیلئے عدالتی حراست میں رکھنے کی صورت میں عہدے سے ہٹانے اور دو دیگر بلوں کو حزب اختلاف کی شدید مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے درمیان مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی)کو بھیج دیا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے درمیان آئین کی۱۳۰ ویں ترمیمی بل ۲۰۲۵، یونین ٹیریٹریز (ترمیمی) بل۲۰۲۵؍اور جموں کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل۲۰۲۵کو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے ان بلوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حکومتوں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے بل قرار دیتے ہوئے ان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
بل میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا کسی دوسرے وزیر کو سنگین جرائم میں۳۰دن تک حراست میں رکھا جاتا ہے جس کی سزا پانچ سال یا اس سے زیادہ کی ہو گی، تو اسے اگلے ہی دن ان کے عہدے سے فارغ کر دیا جائے گا۔ تاہم حراست سے رہائی کے بعد ایسے شخص کو دوبارہ عہدہ دیا جا سکتا ہے ۔
شاہ نے بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز پیش کی جسے صوتی ووٹ سے قبول کر لیا گیا۔
اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ بل کو پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز پاس ہو گئی ہے اور اب اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں لوک سبھا کے۲۱؍اور راجیہ سبھا کے۱۰ممبران شامل ہوں گے ۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس کے پہلے دن اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے ۔
قبل ازیں اس بل کو پیش کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ بل منتخب حکومتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور نوکر شاہی کے حوصلے بلند کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل۸کی خلاف ورزی ہے ، اسی طرح کا قانون جرمنی میں بھی بنایا گیا تھا جس میں تمام اختیارات پولیس کو دیے گئے تھے ۔ انہوں نے اسے منتخب حکومت کو کمزور کرنے والا بل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسے واپس لے ۔
کانگریس کے منیش تیواری نے بھی رول۷۲کے تحت بل کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل جمہوریت کے لیے مہلک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین قانون کی حکمرانی کی اجازت دیتا ہے لیکن یہ بل صوابدیدی کارروائی اور جرم ثابت کیے بغیر عہدے سے ہٹانے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایک انتہائی حساس موضوع ہے اور آرٹیکل۳۰کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک چارج شیٹ داخل نہیں ہوتی اور ایف آئی آر درج نہیں ہوتی گرفتاری کیسے ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بل کا غلط سیاسی استعمال ممکن ہے اور سراسر ناانصافی ہے ، اس لیے تینوں بل واپس لیے جائیں۔
آر ایس پی کے این کے پریم چندرن نے کہا کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بل اراکین پارلیمنٹ کو نہیں بھیجا گیا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ حکومت کو یہ بل لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ انہوں نے کہا کہ یہ بل عجلت میں لایا گیا ہے اور اسے اپوزیشن کی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔
وزیر داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل جلد بازی میں نہیں لایا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی خاص پارٹی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا ہرگز نہیں ہے ۔
کانگریس کے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ بل ملک کے بنیادی اصول کو نقصان پہنچانے والا ہے ۔ یہ بل اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والا ہے اور اس میں منتخب نمائندوں کو ہٹانے کی شق رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل اپوزیشن حکومتوں کو نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا ہے ۔
بل کو پارلیمانی کمیٹی میں بھیجنے کی تجویز منظور ہونے سے قبل ہی اپوزیشن ارکان نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور کاغذات پھاڑ کر پھینک دیے ۔
اسی دوران اراکین پارلیمنٹ وزیر داخلہ کے سامنے آگئے اور کاغذات پھاڑ کر ہنگامہ آرائی شروع کردی، جسے دیکھ کر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو وزیر داخلہ کے پاس پہنچے اور اپوزیشن ارکان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔ ایوان میں بہت زیادہ ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔
ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد بل پیش کیا گیا اور پھر ہنگامہ آرائی کے درمیان اسے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔
برلا نے اپوزیشن ارکان کے ہنگامے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ارکان کا حق ہے ۔ انہوں نے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ ایوان میں شائستگی سے پیش آئیں اور مناسب انداز میں مخالفت کا اظہار کریں اور ایوان کی کارروائی۵بجے تک ملتوی کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

طلبا و ماہرین تعلیم کا ملک کی ترقی میں کلیدی رول ہے

Next Post

امید سے خوف اورڈر تک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

امید سے خوف اورڈر تک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.