بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سابق سپریم کورٹ جج‘جسٹس ریڈی انڈیا بلاک کے مشترکہ امیدوار اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں :وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-20
in تازہ تریں, سیاست
A A
سابق سپریم کورٹ جج‘جسٹس ریڈی انڈیا بلاک کے مشترکہ امیدوار اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں :وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

انڈیا اتحاد نے بی سدرشن ریڈی کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کیلئے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے ۔
کھڑگے کے علاوہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر شرد پوار، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن، ڈی ایم کے کی کنیموزی، شیوسینا کے اروند ساونت سمیت تمام اہم لیڈران میٹنگ میں موجود تھے ۔
کھڑگے نے منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کے قائدین کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ریڈی کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی ملک کے معروف قانون دان ہیں اور کئی ہائی کورٹس میں خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد ریڈی کا نام انڈیا الائنس کی جانب سے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ریڈی ان اقدار کی پوری طرح عکاسی کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی تحریک آزادی کو اتنی گہرائی سے تشکیل دیا، وہ اقدار جن پر ملک کا آئین اور جمہوریت قائم ہے ۔ انہوں نے نائب صدر کے انتخاب کو ایک نظریاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ساری زندگی آئین کی اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے ان اقدار کے لیے لڑتے رہے ہیں۔
کانگریس پارٹی ے صدر نے کہا کہ ریڈی سپریم کورٹ کے سابق جج رہے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں جج بننے سے پہلے ملک کے سب سے ممتاز اور ترقی پسند قانون دانوں میں سے ایک ہیں۔ ان کا ایک طویل اور ممتاز قانونی کیریئر رہا ہے ، جس میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج، گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے مستقل اور جرأت مند حامی رہے ہیں۔
کھڑگے نے کہا کہ ملک کی جمہوری اور آئینی اقدار پر حملہ کیا جارہا ہے اور انڈیا اتحاد ان حملوں کا سخت جواب دے رہا ہے ۔ اتحاد نے مل کر انتخابات لڑنے اور اس حملے کو چیلنج کرنے کے لیے مضبوطی سے لڑنے کا عزم کیا ہے اور یہ اسی عزم کا عکاس ہے کہ مسٹر ریڈی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ریڈی جنہوں نے آندھرا پردیش بار کونسل میں وکیل کے طور پر داخلہ لینے کے بعد اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا، ابتدائی طور پر آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں دیوانی اور رٹ مقدمات میں پریکٹس کی اور ۱۹۸۸سے ۱۹۹۰تک ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل رہے ۔
ریڈی مرکزی حکومت کے ایڈیشنل اسٹینڈنگ کونسل کے ساتھ ساتھ قانونی ایڈووکیٹ یونیورسٹی کے او سی ایل ایڈووکیٹ بھی رہے ۔ وہ مئی۱۹۹۵میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے مستقل جج بنے اور پھر دسمبر۲۰۰۵میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ترقی کر دی گئی۔ریڈی جنوری۲۰۰۷میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر ہوئے اور جولائی ۲۰۱۱میں ریٹائر ہوئے ۔
ریڈی کا مقابلہ این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا۔ جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ کے بعد نائب صدر کا عہدہ خالی ہے ۔ اس کے لیے الیکشن ۹ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ نامزدگی کی آخری تاریخ ۲۱؍اگست ہے ۔
دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نائب صدر کے عہدے کے انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کی حمایت کریں۔
یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے آڈیٹوریم میں این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ میں مودی نے تمام ممبران پارلیمنٹ خصوصاً اپوزیشن پارٹیوں سے مسٹر رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی تاکہ انہیں متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کیا جائے ۔
میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نے ’ایکس‘پر لکھا’’منگل کی صبح دہلی میں این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے سی پی رادھا کرشنن کی امیدواری کے حق میں جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار مسٹر رادھا کرشنن کو میٹنگ میں متعارف کرایا گیا۔ ارکان اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ ممبران پارلیمنٹ نے مسٹر رادھا کرشنن کو امیدوار بنانے پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتیں جارہی ہیں :وزیر اعلیٰ

Next Post

وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آج جموںکشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پیش کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post

وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آج جموںکشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پیش کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.