جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

’میں دردشنا قبائلی کمیونٹی کو ہندوستان کا سب سے قیمتی اثاثہ سمجھتا ہوں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا۔ یہ دو روزہ قبائلی میلہ دردشنا قبائلی کمیونٹی کی ثقافت اور روایات کا جشن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے ثقافتی تنوع میں قبائلی کمیونٹی کی بے پناہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بھگوان بِرسا منڈا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے کہا’’میں دردشنا قبائلی کمیونٹی کو ہندوستان کا سب سے قیمتی اثاثہ سمجھتا ہوںجو لوگوں کو اَپنی روایات اور رسومات کو محفوظ رکھنے کی تحریک دے رہی ہے۔ ان کی بھرپورروایات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔درد شینا کمیونٹی کا نیچرکے ساتھ گہرا تعلق ایک منفرد ثقافت اور اقدار کا حامل ہے۔ وہ اِنسانیت کو ایک طاقتور سبق دیتے ہیں کہ کیسے نیچر کے ساتھ ہم آہنگی میںدیرپاطرزِ زندگی گزارا جا سکتا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قبائلی ثقافت کو محفوظ کرنے اور ان کے قدیم وقار کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہمیشہ قبائلی کمیونٹی کو بااِختیار بنانے اور اُن کی زِندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی ہے۔
سنہانے کہا’’قبائلی کمیونٹی کے خلاف دہائیوں سے جاری ناانصافی کا خاتمہ اگست۲۰۱۹ء میں ہوا۔ مختلف اِصلاحاتی اَقدامات نے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے سماجی و اِقتصادی حالات کو بہتر کیا ہے۔ گریز کو ۲۰۲۳ء میں پہلی بار ۱۹۴۷ء کے بعد گرڈ بجلی سے جوڑا گیاجو ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے دردشنا قبائلی کمیونٹی کے لئے شِنا گلگت۸ء۸۸؍ایف ایم ریڈیو سٹیشن وقف کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ریڈیو سٹیشن نوجوانوںکو اقدار، علم اور روایات کو محفوظ رکھنے اور ان کی قدر کرنے کی ترغیب دے گا۔اُنہوںنے تجویز دی کہ نیا ریڈیو سٹیشن قبائلی کمیونٹی کی تاریخ پر ایک ہفتہ وار پروگرام نشر کرے۔
ایل جی نے کہا’’گریز کو ملک کی سب سے پسندیدہ آف بیٹ سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ آج گریز کو ملک کے ایک اعلیٰ سیاحتی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ اَپنی پُرسکون وادیوں اور دلکش دیہاتوںکے ساتھ قدرتی مناظر کے شوقین اَفراد کیلئے جنت سمجھا جاتا ہے۔ کمیونٹی ریڈیو پروگراموں کو اس کے قدرتی، فنکارانہ اور ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرنا چاہیے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے بھارتی فوج، محکمہ قبائلی امور، ضلعی انتظامیہ اور مختلف رضاکار تنظیموں کی دردشنا کمیونٹی کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لئے ان کی لگن کی سراہنا کی۔
منوج سِنہا نے جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں سے آئے فن کاروں کی ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے تحت پرفارمنس کو خصوصی طور پر سراہا۔
قبائلی کمیونٹی کے اَرکان کو معاشرے اور ہندوستانی فوج کے لئے ان کی خدمات کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں وزیر برائے قبائلی اَمور ، جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا،رُکن قانون ساز اسمبلی گریز  نذیر احمد خان،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری،سیکرٹری قبائلی اَمور پرسنا راماسوامی جی،،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ  منظور احمد قادری، سیکورٹی فورسز، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران اور زِندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دینے والی ۲۵کتابیں ضبط :حکومت

Next Post

ٹرمپ صاحب یہ بھارت ہے!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ٹرمپ صاحب یہ بھارت ہے!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.