جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نامیاتی کاشتکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی طریقوں کو اپنانا ہوگا‘

وزیر اعلیٰ کاسکاسٹ جموں کے نویں کانووکیشن سے خطاب ‘پانی کے ذخائر کی کمی اور کیمیاوی کھاد کا استعمال بڑے چیلنج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-05
in اہم ترین
A A
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ‘جو شیرِ کشمیر زرعی سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی جموں (سکاسٹ (جموں) کے پرو چانسلر بھی ہیں، نے آج بابا جیتو چٹھہ آڈیٹوریم میں یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے معاشی مستقبل کو تشکیل دینے میں زرعی شعبے کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
وزیر اعلیٰ نے فارغ التحصیل سکالروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے نہ صرف امکانات سے بھرپور ہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہیں۔ اُنہوں نے اعتراف کیا کہ موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی کمی اور اُبھرتے ہوئے عالمی معیار زرعی میدان کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
عمرعبداللہ نے زور دے کر کہا کہ زمین کے بکھرے ہوئے ذخائر، پانی کے ذخائر کی کمی اور کیمیائی کھادوں کا غیر چیک شدہ استعمال ایسے مسائل ہیں جو فوری اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس کے لئے دیرپااور نامیاتی زرعی طریقوں کی طرف فیصلہ کن پیش رفت ضروری ہے۔ اُنہوں نے خوراکی زنجیر میں مائیکرو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے خطرے اور موسمیاتی غیر یقینی صورتحال کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بیداری اَب  اِختیاری نہیں ہے بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔
عمر عبداللہ نے فارغ التحصیل طلبأ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ سکاسٹ کے  اعلیٰ اقدار کو اپناتے ہوئے دیہی ترقی کے بڑے مشن کا حصہ بننا چاہیے۔ اُنہوں نے طلبأ سے کہا کہ وہ روزگار تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بنیں۔
وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یکس سیٹو جین بینک کے قیام کی سراہناکی جو مقامی بیجوں کی اقسام اور فصلوں کی تنوع کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا،’’ایسا انفراسٹرکچر تب ہی کارگر ہوگا جب اس کے ساتھ موزوں صلاحیتیں جڑیں گی۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے طلبہ اور فیکلٹی سے اپیل کی کہ وہ دستیاب سہولیات کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں تاکہ زرعی سائنس کے بدلتے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
تقریب میں دیگر معززین میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا مہمان خصوصی ، وزیربرائے زراعت وبہبود کساناں جاوید احمد ڈار، چیف سیکرٹری اتل ڈولو اور پرنسپل سیکرٹری شیلندر کمار شامل تھے۔ ان سب نے یونیورسٹی کو سلور جوبلی کی مبارکباد دی اور وائس چانسلر و فیکلٹی کواین اِی پی ۔۲۰۲۰سٹارٹ اپ انڈیا اور وِکست بھارت۲۰۴۷@ جیسے قومی ویژنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے پر سراہا۔
وائس چانسلر پروفیسر بی این ترپاٹھی نے یونیورسٹی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سکاسٹ جموں کی تعلیم، تحقیق، اختراعات اور مسلسل کامیابیوں کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا،’’ہماری بہترین کارکردگی ان پیٹنٹس، سٹارٹ اپس اور علم کی منتقلی سے ظاہر ہوتی ہے جن سے ہم کسان طبقے کو بااِختیار بنا رہے ہیں۔‘‘
اِس موقعہ پر کسانوں کے لئے ہوسٹل اور جدید فیکلٹی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا گیاجو کیپکس ۔نبارڈ اور جموں و کشمیر حکومت کی مدد سے مکمل کئے گئے، جس سے سکاسٹ جموں کی علمی و تحقیقی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
تقریب میں یونیورسٹی کونسل، بورڈ آف مینجمنٹ کے اراکین، فیکلٹی، طلبہ، کسان اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم مودی کی اوّلین ترجیح‘

Next Post

 تاریخی آپریشن سندور نے ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے نظریے کی نئی توضیح پیش کی:جنرل دیویدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں

 تاریخی آپریشن سندور نے ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے نظریے کی نئی توضیح پیش کی:جنرل دیویدی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.