جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم مودی کی اوّلین ترجیح‘

لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں کے نویں کانووکیشن تقریب سے خطاب 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-05
in اہم ترین
A A
چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہانے آج شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(ایس کے یو اے ایس ٹی) جموں کے نویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا۔
سنہا نے اَپنے خطاب میں تمام فارغ التحصیل طلباکو مُبارک باد دی اور یونیورسٹی کے ۲۵ شاندار برس مکمل ہونے پر اِنتظامیہ، فیکلٹی اور عملے کو دلی تہنیت پیش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی شعبے میںاختراع، پیداواری صلاحیت اور کارکردگی بڑھانے میں ناری شکتی کے اہم رول کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ کلائمٹ سمارٹ فصلیں، کیڑوں کے مؤثر اِنتظام، باییوٹیک سلوشنز اورآرگنک فارمنگ  جیسے شعبوں میں خواتین سائنسدانوں کی شرکت بے حد قیمتی ثابت ہوئی ہے۔
سنہا نے خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا’’زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ترقی کی قیادت اب خواتین کر رہی ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ سطح پر ۸گولڈ میڈلسٹ میں سے ۷ہماری بیٹیاں ہیں جبکہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر دئیے گئے ۳۵ میرٹ سرٹیفکیٹس میں سے ۳۲ ہماری بیٹیوں کو ملے۔ یہ ناری شکتی کے بڑھتے اثر و رسوخ کا مظہر ہے اور میں پُر اُمید ہوں کہ وہ دیرپا زراعت کے لئے اِختراع کی قیادت کریں گی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کریں گی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کانووکیشن کی تقریب میںدیرپا زرعی طریقوں کے لئے ایک جدید اور اختراعی ٹیکنالوجی پر مبنی مضبوط نظام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خطرات میں کمی، اور کسان و صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ایل جی نے کہا’’ کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نریندر مودی کیااوّلین ترجیح ہے۔‘‘جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی)اور زراعت و اس سے منسلک شعبوں کی مسابقت بڑھانے والے منصوبے (جے کے سی آئی پی) کا کسانوں کی آمدنی پر مثبت اثر اب واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’جموں و کشمیر میں بیج سے بازار تک کے تمام مراحل میں مکمل تبدیلی ہمارا منتر رہا ہے۔ ’ لیب سے زمین تک‘ کے عزم کو عملی جامہ پہنایا گیا تاکہ چھوٹے اور پسماندہ کسان خود کفیل بن سکیں۔‘‘
سنہانے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین سے کہا کہ وہ سمارٹ فارمنگ پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے کہا،’’بیج کی پیداوار، پیسٹ مینجمنٹ ، فوڈ پروسسنگ اور زرعی مشینوں کے اِنقلاب نے نوجوانوں کے لئے مصنوعات کی ترقی اور معیار کی نگرانی جیسے شعبوں میں نئی راہیں ہموار کی ہیں۔‘‘
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنرنے ایک جدید ترین ایکس۔سیچو جین بینک کا اِفتتاح کیا۔ سکاسٹ جموں اس طرح کا بینک قائم کرنے والا ملک کا تیسرا ادارہ بن گیا ہے۔ یہ سہولیت بیج، پودوں کے ٹشو اور جانوروں کا جراثیمی مواد قدرتی ماحول سے باہر محفوظ رکھنے میں مدد دے گی اور افزائش نسل اوار تحقیقی پروگراموں کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے۲۰۰ بستروں پر مشتمل فارمرز ہوسٹل اور ایک نیا فیکلٹی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس میں مشترکہ تعلیمی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
تقریب کے دوران کل ۴۴۶ ڈگریاں عطا کی گئیںجن میں۱۵۷ ماسٹرز‘۴۶ ڈاکٹریٹ اور۲۴۳ انڈرگریجویٹ ڈگریاں شامل تھیں۔ ۸نمایاں طلبا کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔
  1. اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، وزیربرائے زراعت جاوید احمد ڈار، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری برائے زراعت شیلندر کمار، وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی ، بورڈ آف مینجمنٹ اور یونیورسٹی کونسل کے اراکین، اساتذہ، طلبأ، ممبران اسمبلی اور مختلف یونیورسٹیوںکے وائس چانسلران بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ہنگامہ آرائی میں بل پیش کرنے پر مجبور ہو جائیں گے:رجیجو

Next Post

’نامیاتی کاشتکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی طریقوں کو اپنانا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘

’نامیاتی کاشتکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی طریقوں کو اپنانا ہوگا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.