جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی: بحث کیلئے اپوزیشن بضد، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-01
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی// اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی سمیت مختلف مسائل پر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تین بار ملتوی کرنے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔
تیسرے التوا کے بعد شام ساڑھے چار بجے جب ایوان دوبارہ شروع ہوا تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کا نام لے کر ہندوستانی مصنوعات پر امریکہ کی طرف سے عائد درآمدی ڈیوٹی اور روس سے ہتھیار اور تیل خریدنے پر عائد تعزیری ڈیوٹی کے بارے میں بیان دینے کوکہا ۔ گوئل جیسے ہی کھڑے ہوئے ، اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کرسی کے قریب آکر نعرے بازی کرنے لگے ۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی وزیر نے ایوان میں اپنا بیان دیا۔ ان کا بیان ختم ہونے کے بعد بھی اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی جاری رکھی جسے دیکھ کر ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔
قبل ازیں صبح اپوزیشن جماعتوں نے رول 267 کے تحت تحریک التواء کا نوٹس دیا تھا جس میں اوڈیشہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم، دیگر ریاستوں میں بنگالی مہاجر کارکنوں کے ساتھ امتیازی سلوک، چھتیس گڑھ میں دو راہباؤں کی گرفتاری اور امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر عائد ڈیوٹی اور جرمانے کے مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین نے یہ کہہ کر قبول نہیں کیا کہ یہ رول کے خلاف ہیں۔ اپوزیشن اپنے مطالبے پر ڈٹی رہی، انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
اس کے بعد 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے پھر مطالبہ کرنا شروع کر دیا جس کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ساڑھے 4 بجے تک ملتوی کر دی۔
اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے مانسون اجلاس کے آخری نو دنوں میں بمشکل تین دن میں قانون سازی کا کام ہو سکا۔ اس میں سے ایک دن حکومت نے ہنگامہ آرائی کے درمیان بل پاس کیا جب کہ دو دن آپریشن سندور پر بحث ہوئی۔ اپوزیشن اور حکمران جماعت کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث باقی دنوں میں قانون سازی کا کام نہیں ہو سکا۔
صبح کارروائی شروع کرنے سے پہلے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ارکان سے ایوان میں امن برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ مانسون اجلاس میں اب تک 30 گھنٹے ضائع ہوچکے ہیں اور یہ ارکان کا وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے قانون سازی کے کام کا وقت نہیں ہے اور اس دوران ایوان میں عوامی اہمیت کے بہت سے سوالات اور مسائل اٹھائے جا سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے وہ ایوان میں پورا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ ہم اپنی قرارداد پوری کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے 11,169 کروڑ روپے کے چار ریلوے پروجیکٹوں کو منظوری دی

Next Post

سرکاری اسکولوں کی شکل و صورت تبدیل کی جائے گی :سود

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

سرکاری اسکولوں کی شکل و صورت تبدیل کی جائے گی :سود

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.