اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-19
in اہم ترین
A A
’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

ایجنسیز
لہیہ//
یونین ٹیریٹری لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے جمعے کے روز اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔
گپتا نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی تعاون سے لداخ کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنائیں گے اور اسے عالمی سطح پر ایک ممتاز سیاحتی مقام کے طور پر تسلیم کرائیں گے ۔
گپتا کو لداخ میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ارون پالی نے راج نواس میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران دلایا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویندر گپتا نے کہا’’مجھے لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ میں لداخ کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم مذہب، ذات پات اور سیاست سے بالاتر ہوکر سب مل کر ایک نئے لداخ کے خواب کو شرمندہ تعمیر کریں گے ‘‘۔
انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں لداخ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ لداخ کے ساتھ برسوں سے ناانصافی اور نظراندازی ہوتی رہی ہے ، لیکن اب ہمیں اس سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہیں۔
گپتا، جو اس سے قبل جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور نائب وزیر اعلیٰ جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح لداخ کو سیاحت، بنیادی ڈھانچے ، اور روزگار کے مواقع کے لحاظ سے ترقی دینا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لداخ کو اُس سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں اس کا نام عالمی سیاحتی مراکز جیسے کہ سوئٹزرلینڈ، مالدیپ کے ساتھ لیا جائے ۔ ہماری سرزمین میں وہ تمام قدرتی خوبصورتی، ثقافت اور تنوع موجود ہے جو کسی بھی عالمی سیاحتی مقام کو درکار ہوتا ہے ۔
لداخ کے نو منتخب ایل جی نے کہا کہ حکومت عوامی رائے ، بلدیاتی اداروں، طلبہ، کسانوں، خواتین، اور نوجوانوں کی مشاورت سے ایک جامع ترقیاتی خاکہ تیار کرے گی تاکہ لداخ کو ہر لحاظ سے خود کفیل اور خوشحال بنایا جا سکے ۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق ایم ایل اے وکرم رندھاوا سمیت متعدد سیاسی اور سول سوسائٹی شخصیات نے شرکت کی۔
گپتا نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر بی ڈی مشرا کی جگہ لی جنہیں فروری۲۰۲۳میں لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنرکے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
لداخ کو سال۲۰۱۹میں سابقہ ریاست جموں و کشمیر سے الگ کیا گیا تھا۔موصوف نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا کو بتایا’’میں صدر جمہوریہ درو پدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا‘‘۔
گپتا نے کہا’’میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم مذمب و ذات پات اور سیاسی وابستگی سے قطع نظر مل کر لداخ یونین ٹریٹری کی تعمیر ترقی کیلئے کام کریں گے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’گذشتہ دور میں لداخ کے ساتھ بھید بھائو ہوا ہے لیکن ہم لداخ کو اس مقام پہنچائیں گے جہاں دنیا کے سیاحتی نقشے پر سب سے پہلے لداخ کا نام آئے گا‘‘۔
گپتا نے۲۰۱۸میں بی جے پی اور پی ڈی پی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور جموں کے میئر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ پہلی بار سال۲۰۱۴میں گاندھی نگر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے کانگریس لیڈر رمن بھلا کو شکست دی تھی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

Next Post

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.