جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ سے لالو یادو کودھچکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-19
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی// بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کودھچکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعہ کو ‘زمین کے بدلے نوکری’ گھپلے سے متعلق ان کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ نے آج سابق وزیراعلی کی اس درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا جس میں اس کیس میں نچلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کی مانگ کی گئی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر مسٹر یادو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سابق وزیر ریلوے کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کے مختصر دلائل سننے کے بعد، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ مسٹر یادو کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ اہم عرضی کو جلد نمٹائے ۔
عدالت عظمیٰ نے تاہم درخواست گزار کو راحت دیتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت میں ان کی موجودگی کی شرط کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے 29 مئی کو مسٹر یادو کی نچلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ان کی عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارروائی پر روک لگانے روکنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے ۔
آر جے ڈی صدر نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا کہ انہیں ‘غیر قانونی’ اور بدنیتی پر مبنی تحقیقات کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے اور منصفانہ تفتیش کے ان کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اس معاملے میں خود کو بے قصور قرار دیا اور کہا کہ نئے سرے سے جانچ شروع کرنا قانونی عمل کا غلط استعمال ہے ۔
اس سے قبل ہائی کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی مسٹر یادو کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت 12 اگست کو کرے گی۔ سی بی آئی نے 18 مئی 2022 کو کیس درج کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سال 2004 سے سال 2009 کے دوران مسٹر یادو نے گروپ ‘ڈی’ ریلوے کی نوکریوں کے بدلے اپنے خاندان کے لیے زمین حاصل کرنے کے لیے اپنے (ریلوے ) وزارتی عہدے کا غلط استعمال کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ یہ تقرریاں بغیر کسی عوامی اشتہار کے کی گئی ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ویسٹ سینٹرل ریلوے کے سینئر افسران نے مسٹر یادو کی ہدایت پر ان تقرریوں میں سہولت فراہم کی۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ یہ تقرریاں انڈین ریلوے میں بھرتی کے لیے قائم کردہ معیارات اور رہنما خطوط کے مطابق نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے دہلی اور بہار میں بھی کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار کی ترقی کیلئے مرکز سے مکمل تعاون مل رہاہے :مودی

Next Post

چاندنی چوک میں غیر قانونی تعمیرات پر ایم سی ڈی کو سپریم کورٹ کی پھٹکار لگائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

چاندنی چوک میں غیر قانونی تعمیرات پر ایم سی ڈی کو سپریم کورٹ کی پھٹکار لگائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.