سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعرات کو قومی دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی کے دفتر ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر، جناب منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی۔‘‘
یاد رہے کہ ایل جی سنہا اگلے ماہ کی ۷؍تاریخ کو بطور ایل جی جموںکشمیر میں اپنی معیاد مکمل کررہے ہیں ۔سنہا کو ۷؍اگست ۲۰۲۰ کو جموںکشمیر کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا تھا ۔
سنہا نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے معیاد کار کے حوالے سے مطمئن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر پر انڈئن اسٹیٹ نے اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے اور یو ٹی کا ملک کے ساتھ مکمل انضمام ہوا ہے ۔
ایل جی کاکہنا تھا کہ مرکزی قیادت جموںکشمیر کو سٹیٹ ہڈ دینے کی اپنی یقین دہانی پر قائم ہے اور ایک مناسب وقت پر ایسا کیا جائیگا لیکن لوگوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہئے ۔










