پیر, جون 30, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

’تمام اہم سیاحتی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-30
in تازہ تریں
A A
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘

PAHALGAM, APR 26 (UNI): Days after the deadly terror attack, a group of tourists taking selfie in Pahalgam on Saturday. UNI PHOTO-18U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

سرینگر//
کشمیر کے مشہور مغل باغات ایک بار پھر سیاحوں سے آباد ہوگئے ہیں، جہاں مقامی و بیرون ریاست سے آنے والے ہزاروں سیلانی قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سرینگر کے نشاط، شالیمار، چشمہ شاہی اور پری محل جیسے تاریخی سیاحتی مقامات پر غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا ہے ، جس سے وادی میں سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
مہاراشٹر سے آئی خاتون سیاح متالی دیوی نے یو این آئی کو بتایا ’یہاں آکر دل کو سکون ملا۔ کشمیر واقعی جنت کا ایک ٹکڑا ہے ۔ ملک کے ہر شہری کو زندگی میں ایک بار ضرور یہاں آنا چاہیے ‘۔
اسی طرح گجرات کے سیاح رنجیت سنگھ نے چشمہ شاہی میں اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ہم نے پہلگام حملے کی خبر کے بعد کچھ ہچکچاہٹ محسوس کی تھی، لیکن یہاں آکر محسوس ہوا کہ حالات مکمل طور پر نارمل ہیں۔ لوگ مہمان نوازی میں بے مثال ہیں‘۔
حکام کے مطابق، وادی کے تمام اہم سیاحتی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سری نگر کے مغل باغات، ہارون اور دیگر مقامات پر اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سیاح بلا خوف و خطر سیر و تفریح کر سکیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے پہلگام، ویری ناگ اور کوکرناگ جیسے حساس علاقوں میں بھی غیر معمولی سیکورٹی انتظامات نافذ کئے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران وادی کے سیاحتی مراکز پر سیلانیوں کی آمد میں تیزی آئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
ہوٹل مالکان، شِکارہ چلانے والے ، گائیڈز اور دستکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے سیاحوں کی آمد میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے ۔
ایک ہوٹل مالک کے مطابق، ’پہلگام واقعے کے بعد کچھ وقت کے لیے بُکنگ منسوخ ہو گئی تھی، مگر اب پھر سے سب کچھ نارمل ہو رہا ہے ۔ ہمیں اُمید ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا‘۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، جو یقیناً خوش آئند بات ہے ۔ حکومت کی جانب سے مسلسل رابطہ کاری اور سہولت کاری نے بڑا کردار ادا کیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت جموں و کشمیر نے حالیہ دنوں میں کئی ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے ہیں، جن میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی، روڈ نیٹ ورک کی بہتری اور ای ٹورزم پورٹل کی فعالیت شامل ہے ۔
سیاحتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو رواں سال کشمیر ایک بار پھر سیاحت کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کر سکتا ہے ، جس سے مقامی معیشت کو زبردست فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ پہلگام حملے کے بعد وادی کے سیاحتی شعبے کو وقتی طور پر دھچکا لگا تھا، تاہم اب حکام اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
تازہ تریں

رام بن میں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو افراد جاں بحق

2025-06-29
تازہ تریں

جموں:راجوری‘ پونچھ اور ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشیں  بادل پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین ہلاک‘چار کو بچا لیا گیا

2025-06-27
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
تازہ تریں

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : سنہا

2025-06-27
تازہ تریں

ہندستان انڈس واٹر ٹریٹی پر روک لگانے پر قائم:پاٹل

2025-06-27
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کا خفیہ آپریشن شہریوں کو دھوکہ دینے والا جعلساز گرفتار

2025-06-26
Next Post
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.