نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو پیر کو اتر پردیش کا دو روزہ دورہ کریں گی۔
صدر کے سکریٹریٹ نے اتوار کو کہا کہ محترمہ مرمو دورہ کے پہلے دن کل بریلی میں انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 11ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن وہ گورکھپور کے ایمس کے پہلے کانووکیشن میں بھی شرکت کریں گی۔
محترمہ مرمو منگل کو گورکھپور میں مہیوگی گرو گورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی کا افتتاح کریں گی۔ وہ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم، اکیڈمک بلاک اور پنچکرما سینٹر کا افتتاح کریں گی اور ایک نئے ہاسٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔