بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-30
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یاترا محض ‘چلو بلاوا آیا ہے ’ ہی نہیں ہے بلکہ یہ تیرتھ یاتریوں اور ان کی خدمت کرنے والے عقیدت مندوں کی خدمت اور لگن کا پہلو بھی ہے ۔
اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کے 123ویں ایپی سوڈ میں مسٹر مودی نے کہا کہ یاتری کے ذہن میں جو پہلا احساس آتا ہے وہ ہے ‘چلو، بلاوا آیا ہے ’ اور یہ احساس مذہبی یاتراؤں کی روح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاترائیں جسم کو نظم و ضبط، ذہن کو پاک کرنے ، باہمی محبت اور بھائی چارے اور پربھو سے جڑنے کا ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان یاتراؤں کا ایک اور بڑا پہلو یہ ہے کہ یہ یاترائیں خدمت کے مواقع کی ایک عظیم شکل بھی ہے ۔ جب تیرتھ یاترا ہوتی ہے تو جتنے لوگ یاترا پر جاتے ہیں اس سے کہیں زیادہ لوگ تیرتھ یاتریوں کی خدمت میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ جگہ جگہ بھنڈارے ، لنگر اور پیاؤ لگائے جاتے ہیں۔ خدمت کے جذبے سے میڈیکل کیمپ اور سہولیات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس کام میں بہت سے لوگ اپنے خرچ پر دھرم شالوں اور یاتریوں کے رہنے اور کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں۔
کیلاش مانسروور یاترا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا‘کیلاش مانسروور یاترا طویل عرصے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے ۔ کیلاش مانسروور کا مطلب ہے بھگوان شیو کا دھام۔ ہندو ہو، بدھ مت یا جین ہر روایت میں کیلاش کو عقیدہ اور بھگتی کا مرکز سمجھا گیا ہے ۔ 3 جولائی سے مقدس امرناتھ یاترا شروع ہونے جا رہی ہے اور ساون کا مقدس مہینہ بھی چند دن دور ہے ۔ ابھی کچھ دن پہلے ہم نے بھگوان جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا بھی دیکھی ہے ۔ اڈیشہ ہو، گجرات ہو یا ملک کا کوئی اور کونا، لاکھوں عقیدت مند اس یاترا میں شریک ہوتے ہیں۔ شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک، یہ یاترا ‘ایک بھارت-شریشٹھ بھارت’ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب ہم اپنی مذہبی یاترا مذہبی جذبے ، مکمل لگن اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ مکمل کرتے ہیں تو اس کا پھل بھی ہمیں ملتا ہے ۔ میں یاترا پر جانے والے تمام خوش نصیب عقیدت مندوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’’
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو خدمت کے جذبے کے ساتھ ان یاتراؤں کو کامیاب اور محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

Next Post

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.