اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سری نگر میں ماہ جون کی اب تک کی گرم ترین رات ریکارڈ

میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے جھلستی گرمی سے راحت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-26
in اہم ترین
A A
سری نگر میں ماہ جون کی اب تک کی گرم ترین رات ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
جموں کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ شب ماہ جون میں اب تک درج ہونے والی گرم ترین رات درج ہوئی جب درجہ حرارت۰ء۲۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جو موسمی لحاظ سے ایک تاریخی واقعہ ہے۔
’کشمیر ویتھر‘کے مطابق ریکارڈ شدہ تاریخ میں پہلی بار، سرینگر میں ماہ جون میں شبانہ درجہ حرارت۰ء۲۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو ماہ جون میں اب تک ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ درجہ حرارت سرینگر میں ماہ مئی کے آخری ایام میں دن میں ریکارڈ ہوا کرتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ سری نگر میں موجودہ دن کا اوسط درجہ حرارت۲ء۲۹ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت ۸ء۱۸ریکارڈ ہوا ہے جو ماہ جون میں اب تک ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں۲۵سے۲۷جون تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں میں بھاری بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کٹرہ میں سب سے زیادہ۵ء۱۰۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ راجوری میں۸۰ملی میٹر اور اودھم پور میں۴ء۷۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔پونچھ اور رام بن اضلاع میں بالترتیب۴۸ملی میٹر اور۵ء۴۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھرمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح موسم نے کروٹ بد لی جس سے لوگوں کو گذشتہ روز سے جاری شدید گرمی کی لہر سے راحت نصیب ہوئی۔
وادی میں بدھ کی صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا اور اس دوران سری نگر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔
موسم میں واقع ہونے والے تغیر سے وادی میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس نے گذشتہ کئی روز سے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا تھا۔لوگوں کو خوشگوار موسم اور بارشوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
غلام حسن نامی ایک شہری نے بتایا’’کئی دنوں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جس سے جیسے جان میں نئی جان آگئی، گرمی نے جینا دو بھر کرکے رکھ دیا تھا، گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو رہا تھا خاص طور پر عمر رسید افراد، مریض اور بچے گوناگوں مشکلات سے دوچار ہو رہے تھے ‘‘۔انہوں نے کہا’’کشمیر کے لوگ سردی کو برداشت کر سکتے ہیں لیکن گرمی ہمارے برداشت سے باہر ہے ‘‘۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں۲۷جون تک بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۲۵سے۲۷ جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے تاہم جموں صوبے میں اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ۲۸جون سے۲جولائی تک کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں۲۵سے۲۷جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے ، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے اور دریائوں، ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے ۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی‘دوا پاشی اور کھاد استعمال کرنے سے پر ہیز کریںاطلاعات کے مطابق صوبہ جموں کے کئی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر سڑک حادثے میں کمسن کی موت دوسرا زخمی

Next Post

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.