جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریزرویشن پالیسی:چھ ماہ گذر گئے ، طلبا مایوس ہیں:پرہ

حکومت مسئلے کے حل کیلئے واضح ٹائم لائن طے کرے:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-20
in تازہ تریں
A A
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

سرینگر//
پی ڈی پی کے رکن اسمبلی ‘وحید پرہ نے حکومت کی ایک ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے ذریعے ریزرویشن مسئلے کو حل کرنے کے وعدے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی آخری تاریخ گذر گئی جس سے ہزاروں طلباء دل شکستہ اور مایوس ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا کا نظام پر اعتماد ٹوٹ گیا اور ان کا مستقبل معلق ہوا ہے ۔
پرہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو’ایکس‘پر اپنے ایک طویل پوسٹ میں کیا۔
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے کہا’’چھ ماہ قبل‘ جموں کشمیر حکومت نے ایک ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے ذریعے ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ آخری تاریخ گزر چکی ہے ، جس سے ہزاروں طلباء دل شکستہ اور مایوس ہو گئے ، نظام پر ان کا اعتماد ٹوٹ گیا اور ان کا مستقبل معلق ہوا ہے ‘‘۔
پرہ نے کہا’’یہ انصاف سے دانستہ انکار ہے ۔ یہ طلباء پہلے ہی تشدد، لاک ڈاؤن، اور مواقع کھو چکے ہیں۔ اب، جیسا کہ وہ منصفانہ نمائندگی اور معقول ریزرویشن کے خواہاں ہیں، حکومت انہیں مزید حاشیہ پر دھکیل رہی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا ہے’’نیشنل کانفرنس حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک ہی انتظامی حکم کے ساتھ بی جے پی کی مسلط کردہ پالیسی کو ختم کر سکتی ہے ۔ لیکن جس پارٹی نے بی جے پی کے نقصان کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ اب اسی نقصان کو جاری رکھنے میں شریک ہے‘‘۔
پرہ نے کہا’’اگر نوجوانوں سے متعلق ایک اہم مسئلے پر ان کا یہ ردعمل ہے جس کو حل کرنا ان کے اختیار میں ہے ، تو پھر ہمیں ان سے دفعہ ۳۷۰‘ ریاستی درجے ، یا وقف ترمیمی بل سے کیا توقع رکھنی چاہیے جس کے لیے انہیں اقتدار کے سامنے سچ بولنا پڑے گا ‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے اپنے پوسٹ میں کہا’’کشمیر میں میرٹ کو ختم کرنا نہ صرف ایک سیاسی مسئلہ ہے بلکہ قومی سلامتی کا مسئلہ بھی ہے ، کیونکہ جموں و کشمیر ایک سرحدی ریاست ہے جہاں کے نوجوانوں کو ملی ٹنسی، بنیاد پرستی اور سرحد پار اثرات سے خطرات لاحق ہیں‘‘۔
پرہ نے کہا’’اگر کشمیری نوجوانوں کو امید نہیں دی جاتی ہے تو اس سے صرف تخریبی عناصر کو تقویت ملی گی جس ایک نسل اور مستقبل کو مزید غیر مستحکم ہونے کا خطرہ ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’حکومت کو اب فوری طور پر اس مسئلے پر عملی اقدام کرنے ہوں گے بہانے بنا کر طلبا کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے ‘‘۔
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ریزرویشن کی معقولیت اور متناسب نمائندگی آگے بڑھنے کا واحد منصفانہ راستہ ہے ، اور اسے مزید تاخیر کے بغیر نافذ کیا جانا چاہیے ۔
اس دوران جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک واضح ٹائم لائن طے کرے ۔
بخاری نے کہا’’حکومت کو چاہیے کہ وہ تیزی سے کام کرے اور کسی بھی تاخیری حربے سے گریز کرے ‘‘۔
بتادیں کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں گذشتہ شام ایک اعلیٰ سطحی کابینی اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر امور کے علاوہ ریزرویشن پالیسی پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے لیے دوبارہ پیش کرنے سے پہلے قانونی جائزہ کے لیے اس پالیسی کو محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے ۔
بخاری نے جمعرات کی صبح ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک واضح ٹائم لائن طے کریں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’ہر گزرتے دن کے ساتھ میرٹ متاثر ہوتا جا رہا ہے‘‘۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا’’حکومت کو چاہیے کہ وہ تیزی سے کام کرے اور کسی بھی تاخیری حربے سے گریز کرے ‘‘۔
وزیر تعلیم و صحت سکینہ یتو نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ جموں و کشمیر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے یونین ٹریٹری میں موجودہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی رپورٹ کا مسودہ تیار کیا ہے جس کو کابینہ کے اجلاس کے وقت پیش کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ ماہ مارچ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر ریزرویشن ایکٹ، ۲۰۰۴میں ترمیم کی، جس نے سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کو۴۳فیصد سے بڑھا کر۷۰فیصد کر دیا۔
اس پالیسی پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور بعد ازاں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متنازعہ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس کو اپنی رپورٹ جمع کرنے کیلئے ۶ماہ کا وقت دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف

شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.