جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-19
in اہم ترین
A A
مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت کے لیے وزیر اعظم کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پارٹی نے پہلگام حملے اور اس کے بعد کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور تجاویز کیلئے کرگل جنگ کے وقت کی طرح ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو پارٹی کی جانب سے اس مطالبہ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو تین ممالک کے دورے سے واپس آنے کے بعد فوری طور پر آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کرنی چاہیے ، تاکہ اپوزیشن لیڈروں کو اس بات سے آگاہ کیا جا سکے کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں کیا کہا۔ کانگریس چاہتی ہے کہ حکومت اس معاملے پر ملک کو اعتماد میں لے ۔
کانگریس نے ان خبروں کو بھی’بڑا جھٹکا‘قرار دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیرمسٹر ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن میں آج دوپہر کے کھانے پر مدعو کئے گئے ہیں۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران امریکی صدر کو اس پر ہندوستان کی ناراضگی سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔
پارٹی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران۱۰مئی کو جنگ بندی کے بعد سے لے کر اب تک ٹرمپ نے۱۴بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی میں ثالثی کی، انہوں نے تجارت کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا اور انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کو ایک ساتھ رکھا لیکن وزیر اعظم اب تک خاموش ہیں۔
غور طلب ہے کہ مودی نے جی۷سربراہی اجلاس کے سلسلے میں اپنے کینیڈا کے دورے کے دوران مسٹر ٹرمپ کے ساتھ فون پر آدھے گھنٹے سے بھی زیادہ بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، آپریشن سندور اور پاکستان کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اس بات چیت میں مودی نے واضح الفاظ میں کہا کہ لڑائی کو روکنے کے لیے تجارتی معاہدے یا ثالثی کی کوئی بات نہیں ہوئی اور ہندوستان اسے بالکل بھی قبول نہیں کرتا ہے ۔
سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کناڈا سے روانہ ہونے سے پہلے ایک بیان میں کہا کہ مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان دو طرفہ ملاقات جی ۷سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونی تھی لیکن مسٹر ٹرمپ کو جلد امریکہ واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہو سکی۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ کی درخواست پر دونوں رہنماؤں نے فون پر بات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی او سی کا شمالی و جنوبی کشمیر کا دورہ۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز

بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.