جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-15
in تازہ تریں
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ۳جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر بھگوتی نگر یاتری نواس میں جاری تمام کاموں کو ۲۰جون تک مکمل کرلیں۔
امسال۳۸دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا ۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بھیم سین توتی نے یاتریوں کیلئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ کیا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دونوں افسران نے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور یاتریوں کے قیام، سہولیات اور مجموعی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
صوبائی کمشنر نے تمام لائن محکموں کے عملے کے ساتھ ایک کنٹرول روم کے قیام سمیت کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یاتری نواس میں جاری تمام کاموں کو۲۰جون تک مکمل کرنے کرلیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو آگ بجھانے کی مشقیں کرنے اور خاص طور پر لنگر (کمیونٹی کچن) کی جگہوں کے آس پاس آگ بجھانے کے آلات اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دی گئیں۔
۳۸دنوں پر محیط یاترا۳؍جولائی کو ضلع اننت ناگ میں۴۸کلومیٹر کے روایتی ننون پہلگام راستے اور گاندربل ضلع میں۱۴کلومیٹر چھوٹے لیکن تیز بالتل راستے سے شروع ہوگی۔یاتریوں کا پہلا قافلہ۲جولائی کو جموں سے کشمیر کے لئے روانہ ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ روز راج بھون سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امرناتھ یاترا۲۰۲۵کیلئے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں یاترا کے دوران سیکورٹی انتظامات، لاجسٹک سہولیات، ٹریفک کنٹرول، طبی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا شروع ہونے سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں اور یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
دریں اثنا ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سادھو جموں، جو کہ مندروں کا شہر کہلاتا ہے ، پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
گزشتہ سال تقریباً۱۰ء۵لاکھ یاتریوں نے۳۸۸۰میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ کے مقدس غار میں قدرتی طور پر بننے والے برفانی شیو لنگم کا درشن کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کیلئے۵۸۰نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً ۴۲ہزاراہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں سے ۴۲۴کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ ۸۰کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ‘آپریشن سندور’ کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے ، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

Next Post

آپریشن سندور نے ہندوستانی فضائیہ کی بے مثال طاقت کو ثابت کیا: ایئر چیف مارشل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
آپریشن سندور نے ہندوستانی فضائیہ کی بے مثال طاقت کو ثابت کیا: ایئر چیف مارشل

آپریشن سندور نے ہندوستانی فضائیہ کی بے مثال طاقت کو ثابت کیا: ایئر چیف مارشل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.