ہفتہ, جون 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئندہ تین دنوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

دوپہر ۱۲ بجے سے شام ۴ بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-12
in اہم ترین
A A
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 

Heat

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

۱۴سے۱۷جون کے دوران بارشوں کا امکان/گرمائی تعطیلات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے :وزیر تعلیم
سرینگر//
محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں اگلے تین دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ۱۳ جون تک جموں کشمیر میں موسمی حالات عام طور پر گرم اور خشک رہیں گے ، جبکہ اگلے ۳دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات پر شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
عہدیدار نے بتایا کہ ۱۳جون تک موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا، جبکہ۱۴سے۱۷جون کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ تاہم ۱۸سے۲۰ جون کے درمیان ایک بار پھر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ نے شدید گرمی کے پیش نظر ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں عوام کو دن کے سب سے گرم اوقات (دوپہر ۱۲بجے سے شام۴بجے تک) غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ کسانوں کو اپنے زرعی کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
موسم کی شدت اور وادی کے بیشتر اسکولوں میں ناکافی انتظامات کے پیش نظر والدین کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر اسکولوں کے لیے مختصر دورانیے کی تعطیلات کا اعلان کرے تاکہ بچوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے ۔
والدین کا کہنا ہے کہ طلبہ گرمی کی شدت سے نڈھال ہو رہے ہیں، کلاسز میں توجہ دینا ممکن نہیں رہا۔ کئی بچے بے ہوشی، تھکن اور گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت کو فوری فیصلہ کرنا چاہیے ۔
ریاض احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہایسے حالات میں اسکول جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، جب بچے کلاس میں بھی گرمی سے پریشان ہوں اور واپسی پر شدید دھوپ کا سامنا کریں۔
واضح رہے کہ وادی میں جون کے آغاز سے ہی درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث طلبہ کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس دوران وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ وادی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر حکومت اسکولوں کے لیے جلد تعطیلات کا اعلان کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔
ایتو نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم موسمی حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا’’ محکمہ تعلیم موجودہ موسمی حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے ۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ قبل از وقت تعطیلات دینا ضروری ہے ، تو ہم اس پر فیصلہ لیں گے ‘‘۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا ’’ابھی صرف دو دن ہوئے ہیں جب گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اگر یہ گرمی کی لہر برقرار رہی، تو حکومت جلد تعطیلات کے حوالے سے اقدام کرے گی‘‘۔
اس موقع پر وزیر موصوفہ نے کشمیر کی سیاحت سے متعلق بھی بات کی اور کہا’’کشمیر کی سیاحت دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آئیں اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں۔ حکومت اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں ایتو نے بتایا کہ ریاست میں ریزرویشن پالیسی پر غور کے لیے بنائی گئی کابینہ سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے ، جو جلد کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ایتو نے کہا کہ ریزرویشن کے حوالے سے چھ ماہ کی مدت میں رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے ، اور اب یہ کابینہ میں پیش کی جائے گی جہاں اس پر مزید غور و خوض ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سخت نگرانی اور الیکٹرو آپٹکس جدید فوجی آپریشنز کی بنیاد:دکشت

Next Post

اونٹ رے اونٹ تیری…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
اہم ترین

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

2026-06-13
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات
اہم ترین

سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

2026-06-13
محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات
اہم ترین

محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات

2026-06-13
میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر
اہم ترین

میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر

2026-06-13
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

پونچھ میں لاپتہ چار افراد کی گاڑی  نالے سے برآمد، دو لاشیں نکال لی گئیں

2026-06-13
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’مودی حکومت کے دور میں جموں و کشمیر میں بڑی تبدیلی آئی‘

2026-06-13
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات
اہم ترین

محدود انتظامی ردوبدل‘ ۶ جے کے اے ایس افسران  کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

2026-06-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اونٹ رے اونٹ تیری…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.