اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لاس اینجلس:احتجاج کے پیش نظر700 میرینز تعینات

ٹرمپ کا مزید 2000 نیشنل گارڈز بھیجنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-11
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

واشنگٹن///
امریکی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں جاری احتجاج سے نمٹنے کے لیے 700 میرینز تعینات کیے جا رہے ہیں۔
امریکہ کی شمالی کمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق "700 میرینز کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ وہ نیشنل گارڈز کی معاونت کریں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہر میں تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام غیرقانونی ھجرت کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شروع ہونے والے مظاہروں کا جواب میں اٹھایا گیا ہے”۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "وفاقی اہلکاروں اور املاک پر بڑھتے خطرات کے پیش نظر کیمپ پینڈلٹن میں تعینات 700 میرینز کو لاس اینجلس بھیجا جا رہا ہے۔ یہ فوجی اڈہ شہر کے جنوب میں دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ ان کا مقصد وفاقی عمارتوں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے”۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں جاری سکیورٹی آپریشن، جسے ٹاسک فورس 51کا نام دیا گیا ہے میں "تقریباً 2100 نیشنل گارڈز اور 700 حاضر سروس میرینز” شامل ہیں۔
بیان کے مطابق ان تمام اہلکاروں کو ہجوم کو کنٹرول کرنے، کشیدگی کم کرنے، اور طاقت کے استعمال کے اصولوں پر تربیت دی گئی ہے۔امریکی سرزمین پر حاضر سروس فوج کی تعیناتی ایک غیرمعمولی اور حساس فیصلہ تصور کیا جا رہا ہے۔
اسی ضمن میں امریکی وزارت دفاع نے بھی پیر کے روز اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 2000 نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان شون بارنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس” پر بتایا کہ "صدر کے حکم پر وزارت دفاع کیلیفورنیا میں مزید 2000 نیشنل گارڈز کو متحرک کر رہی ہے تاکہ وہ وفاقی امیگریشن حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کر سکیں”۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا: "ہم دیکھیں گے کہ لاس اینجلس میں میرینز کی تعیناتی کے حوالے سے کیا پیشرفت ہوتی ہے۔ اگر ضرورت پیش آئی تو کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈز بھی تعینات کیے جائیں گے”۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اختتام ہفتہ پر کہا تھا کہ میرینز اُن فورسز میں شامل ہیں جو "حکم ملتے ہی تعیناتی کے لیے تیار” ہیں۔
دوسری جانب کیلیفورنیا کے گورنر گیوِن نیوزوم نے اس فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے "ایکس” پر ایک پیغام میں لکھا کہ امریکی میرینز نے مختلف جنگوں میں جمہوریت کے دفاع کے لیے عزت کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں امریکی سرزمین پر اپنے ہی شہریوں کے خلاف تعینات نہیں کیا جانا چاہیے۔” ان کا کہنا تھا کہ "یہ رویہ امریکہ کے اصولوں کے خلاف ہے”۔
واضح رہے کہ یہ تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ہفتے کے آغاز میں وفاقی امیگریشن حکام نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر درجنوں افراد کو حراست میں لیا، جس کے ردعمل میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
پیر کے روز لاس اینجلس میں صورتحال بدستور کشیدہ رہی۔ شہر کے وسطی علاقوں میں جھڑپوں کے بعد مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اختتام ہفتہ کے دوران مظاہرین نے گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا، جس کے جواب میں سکیورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
لاس اینجلس میں لاطینی امریکی نسل کی بڑی آبادی آباد ہے اور موجودہ احتجاج ان گرفتاریوں کے خلاف ہیں جن کے بارے میں امریکی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدگان یا تو غیرقانونی طور پر مقیم ہیں یا جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو اجاگر کرنے والا آرٹیکل شیئر کیا

Next Post

امریکہ اور چین کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر

امریکہ اور چین کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.