جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہم جوہری ہتھیار کے حصول کی کوشش نہیں کر رہے ہیں : ایرانی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن//
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جمعرات کے روز عمانی ٹیلی ویژن کے ساتھ گفتگو میں واضح کیا کہ کوئی بھی ایران کو یورینیم کی افزودگی سے نہیں روک سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایسے تمام دباؤ کو مسترد کرتا ہے اور اپنے اس حق پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین ہر ملک کو پر امن مقاصد کے لیے جوہری توانائی سے متعلق سائنسی سرگرمیوں کی اجازت دیتے ہیں۔
پزشکیان نے باور کرایا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں، نہ ماضی میں ایسا چاہا، نہ مستقبل میں ایسا ارادہ رکھتا ہے، کیوں کہ یہ ایران کے عقیدے کے خلاف ہے۔ تاہم وہ، طبی، زرعی، صنعتی اور سائنسی مقاصد کے لیے افزودگی سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سفارتی حل کے لیے سنجیدہ ہے، مگر کسی بھی معاہدے میں تمام پابندیوں کے خاتمے اور یورینیم کی افزودگی کی اجازت کی شرط ہونی چاہیے۔ انھوں نے امریکہ سے کسی معاہدے کے قریب ہونے کی خبروں پر کہا کہ وہ اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ادھر ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدور ایران کے جوہری ڈھانچے کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہے ہیں، مگر ایران کی سرخ لائنیں واضح ہیں اور اس کے دفاع مضبوط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت ترقی، مفاد اور عزت کو فروغ دیتی ہے، نہ کہ دباؤ یا دست برداری کو۔
یاد رہے کہ12 اپریل سے عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی بات چیت جاری ہے، جس میں یورینیم کی افزودگی اہم تنازع ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ مذاکرات کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے امریکی معائنہ کاروں کی آمد پر غور کر سکتا ہے۔
ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایران پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے کیوں کہ یہ موجودہ مذاکراتی فضا کے لیے نقصان دہ ہو گا۔
ایران اور امریکہ نے حال ہی میں روم میں مذاکرات کا پانچواں دور مکمل کیا، جس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ تاہم دونوں ملکوں نے مزید بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یورینیم کی افزودگی اب بھی بنیادی اختلافی نکتہ ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2018 میں پہلی مدتِ صدارت کے دوران ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کی تھی اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں، جن میں اُن ممالک پر بھی ثانوی پابندیاں شامل تھیں جو ایرانی تیل خریدتے تھے۔ امریکہ اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران اس کی تردید کرتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانسیسی صدر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’اخلاقی فرض‘ قرار دے دیا

Next Post

روسی صدر پیوتن کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

روسی صدر پیوتن کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.