جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ خود بخود بھارت واپس آئیں گے: راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/ 29 مئی

وزیر دفاع‘ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر (پی او کے) کے لوگ بھارتی خاندان کا حصہ ہیں، اور وہ دن دور نہیں جب وہ رضا مندی سے بھارت کے مرکزی دھارے میں واپس آئیں گے۔

پاکستان کے حوالے سے بھارت کی پالیسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ نئی دہلی نے دہشت گردی کے خلاف اپنی حکمت عملی اور ردعمل کو ’نیا ڈیزائن‘ اور ’نئی تعریف‘ دی ہے اور اسلام آباد کے ساتھ ممکنہ بات چیت صرف دہشت گردی اور اس کے زیر قبضہ کشمیر کے بارے میں ہوگی۔

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر دفاع کاکہنا تھا”میں یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، ہمارے خاندان کا حصہ ہیں“۔

راج ناتھ نے کہا”ہمیں مکمل یقین ہے کہ جو ہمارے بھائی آج جغرافیائی اور سیاسی طور پر ہم سے جدا ہیں، وہ بھی ایک دن اپنی روح کی آواز سنتے ہوئے ہندوستان کی دھارے میں واپس آئیں گے“۔

سنگھ نے کہا کہ پی او کے میں زیادہ تر لوگ ہندوستان کے ساتھ ’گہرا تعلق‘ محسوس کرتے ہیں اور ان میں سے صرف چند ہی ’گمراہ‘ ہوئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا”ہندوستان ہمیشہ دلوں کو جوڑنے کی بات کرتا ہے، اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ محبت، اتحاد اور سچائی کے راستے پر چل کر وہ دن دور نہیں جب ہمارا اپنا حصہ، پی او کے، واپس آئے گا اور کہے گا، میں ہندوستان ہوں، میں لوٹ آیا ہوں“۔

پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام میں، سنگھ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا کاروبار کوئی منافع بخش نہیں ہے اور اس کی قیمت بہت بھاری ہوگی جیسے اسلام آباد نے اب محسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں، سنگھ نے بھارت کی اندرونی دفاعی صلاحیتوں پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی برآمدات 10 سال پہلے ایک ہزار کروڑ روپے سے کم تھیں لیکن اب یہ 23,500 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

سنگھ نے کہا ”آج، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دفاع میں ’میڈ ان انڈیا‘ بھارتی سلامتی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے، انہوں نے کہا۔بھارت کے گھریلو نظام نے آپریشن سنڈور کے دوران پوری دنیا کو حیران کردیا جب ہمارے پلیٹ فارم اور نظام نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا“۔

وزیر دفاع نے کہا”آج، ہم نہ صرف لڑاکا طیارے یا میزائل سسٹمز بنا رہے ہیں بلکہ ہم نئی نسل کی جنگی ٹیکنالوجی کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا کےلئے نیم فوجی دستوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کی منظوری

Next Post

وزیر داخلہ کے دورے سے پہلے پونچھ میں سکیورٹی مزید مستحکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
Secuirty

وزیر داخلہ کے دورے سے پہلے پونچھ میں سکیورٹی مزید مستحکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.