جمعرات, مئی 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نے داہود میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-27
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی جے پی کی چار انجن والی حکومت میں جمنا آلودگی کا شکار ہے : اے اے پی

کاروں کی فروخت میں کمی گھریلو صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے : کانگریس

داہود// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے داہود میں 24000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 مئی کی خاص اہمیت ہے کیوں کہ اس دن انہوں نے پہلی بار 2014 میں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا ۔ انہوں نے گجرات کے لوگوں کی غیر متزلزل حمایت اورآشیرواد کا اعتراف کیا ، جنہوں نے انہیں ملک کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس اعتماد اور حوصلہ افزائی نے دن رات ملک کی خدمت کے لیے ان کی لگن کو تقویت دی ہے ۔ گزشتہ برسوں کے دوران ، ہندوستان نے ایسے فیصلے لیے ہیں جو بے مثال اور ناقابل تصور تھے ، جو دہائیوں پرانی رکاوٹوں سے آزاد ہو کر ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آج قوم مایوسی اور تاریکی کے دور سے اعتماد اور امید کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے ” ۔
ہندوستان کے اندر ضروری اشیا کی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ "140 کروڑ ہندوستانی وکست بھارت کی تعمیرکے لیے متحد ہیں”۔انہوں نے کہا کہ خود کفالت وقت کی ضرورت ہے ۔ اس بات کاذکر کرتے ہوئے گھریلو پیداوار اور برآمدات دونوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ہندوستان اب اسمارٹ فون ، آٹوموبائل ، کھلونے ، دفاعی آلات اور ادویات سمیت مصنوعات کی ایک وسیع رینج برآمد کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نہ صرف ریل اور میٹرو ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے بلکہ اسے عالمی سطح پر برآمد بھی کر رہا ہے ۔ داہود کو اس پیش رفت کی ایک اہم مثال قرار دیتے ہوئے ، جہاں ہزاروں کروڑ روپے کے بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا گیا ، جناب مودی نے داہود الیکٹرک لوکوموٹو فیکٹری کو ایک اہم کامیابی کے طور پر اجاگر کیا ۔ انہوں نے تین سال قبل اس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع کویاد کیا اور فخر کا اظہار کیا کہ اب پہلا برقی انجن کامیابی کے ساتھ تیار کیاجاچکا ہے ۔ انہوں نے انجن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ، جو گجرات اور پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے ۔ مزید برآں ، انہوں نے اعلان کیا کہ گجرات نے اپنے ریلوے نیٹ ورک کی100فیصد برق کاری حاصل کر لی ہے ۔ انہوں نے اسے ایک قابل ذکر سنگ میل قرار دیا اور اس کامیابی کے لیے گجرات کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔
داہود کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے اور خطے سے وابستہ بہت سی یادوں کو یاد کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے داہود کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے ابتدائی سالوں کے دوران وہ اکثر سائیکل پر اس علاقے میں گھوما کرتے تھے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان تجربات نے انہیں داہود کے چیلنجوں اوراس میں پوشیدہ صلاحیت، دونوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا ۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی انہوں نے متعدد بار خطے کا دورہ جاری رکھا اور اس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ داہود میں ہر ترقیاتی پہل سے انہیں بے پناہ اطمینان ملتا ہے اور آج ان کے لیے ایک اور بامعنیٰ دن ہے ۔
گزشتہ 10-11برسوں میں ہندوستان کے ریلوے شعبے کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے میٹرو خدمات کی توسیع اور سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے متعارف کرائے جانے ، ملک بھر میں کنکٹیویٹی کے شعبے میں بڑی تبدیلی ہونے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینیں اب تقریباً 70 روٹوں پر چلتی ہیں ، جس سے ہندوستان کے نقل و حمل کے نیٹ ورک کو مزید تقویت ملتی ہے ۔ انہوں نے احمد آباد اور ویراوال کے درمیان ایک نئی وندے بھارت ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان میں جدید ٹرینوں کا عروج ٹیکنالوجی میں ملک کی ترقی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوچ اور انجن اب مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں ، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "ہندوستان ریلوے کل پرزوں کے ایک سرکردہ برآمد کنندہ کے طور پر ابھرا ہے "۔انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ ہندوستان آسٹریلیا کو میٹرو کوچ اور انگلینڈ ، سعودی عرب اور فرانس کو ٹرین کوچ برآمد کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکسیکو ، اسپین ، جرمنی اور اٹلی بھی ہندوستان سے ریلوے سے متعلق کل پرزے درآمد کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسافر کوچ موزامبیق اور سری لنکا میں استعمال کیے جا رہے ہیں اور ‘میڈ ان انڈیا’ انجن متعدد ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ‘میک ان انڈیا’ پہل کی مسلسل توسیع کی عکاسی کرتا ہے ، جس سے قومی فخر کو تقویت ملتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "ایک مضبوط ریلوے نیٹ ورک سہولت میں اضافہ کرتا ہے اور صنعتوں نیز زراعت کو فروغ دیتا ہے "۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے کئی خطوں نے گزشتہ دہائی میں پہلی بار ریلوے کنکٹیویٹی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے بہت سے علاقوں میں پہلے صرف چھوٹی ، سست رفتار ٹرینیں چلتی تھیں ، لیکن اب کئی نیرو- گیج روٹوں کوبڑھا دیا گیا ہے ۔ داہود اور ولساڈ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین سمیت متعدد ریلوے روٹوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے ، جس سے قبائلی پٹی کو بہت فائدہ پہنچے گا ، وزیر اعظم نے کہا کہ فیکٹریاں نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ داہود کی ریل فیکٹری 9,000 ہارس پاور والے انجن تیار کرے گی ، جس سے ہندوستان کی ٹرینوں کی طاقت اور صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ داہود میں تیار ہونے والا ہر انجن پر شہر کا نام لکھا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے برسوں میں سیکڑوں انجن بنائے جائیں گے ، جس سے مقامی نوجوانوں کے لیے خاطر خواہ روزگار پیدا ہوگا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فیکٹری ریلوے کے کل پرزے تیار کرنے والی چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی بھی مدد کرے گی ، جس سے آس پاس کے علاقوں میں اقتصادی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع فیکٹری سے آگے بڑھتے ہیں ، جس سے کسانوں ، مویشی مالکان ، دوکانداروں اور مزدوروں کو فائدہ ہوتا ہے ، جس سے وسیع اقتصادی ترقی یقینی بنتی ہے ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گجرات نے تعلیم ، آئی ٹی ، سیمی کنڈکٹر اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست نے خود کو مختلف صنعتوں میں ایک رہنما کے طور پر قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک بڑا سیمی کنڈکٹر پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے ، جس سے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں ہندوستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات گجرات میں لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں ، جو ریاست کی اقتصادی ترقی میں معاون ہیں ۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ داہود ، وڈودرا ، گودھرا ، کلول اور ہلول نے اجتماعی طور پر گجرات میں ایک ہائی ٹیک انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کوریڈور قائم کیا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ وڈودرا طیاروں کی تیاری کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ کچھ ماہ قبل ہی ایئربس اسمبلی لائن کا افتتاح ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وڈودرا میں ہی ہندوستان کی پہلی گتی شکتی یونیورسٹی ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ساؤلی میں پہلے سے ہی ریل -کار بنانے کی ایک بڑی فیکٹری ہے ، جبکہ داہود میں اب ہندوستان کے سب سے طاقتور انجن یعنی 9,000 ہارس پاور والے انجن تیار کرنے کی سہولت موجود ہے ، جو ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر سی بی لکھنؤ کے خلاف جیت کے ساتھ ٹاپ-2 میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا

Next Post

مدھوبنی گونڈ آرٹ کے فنکاروں نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی کی چار انجن والی حکومت میں جمنا آلودگی کا شکار ہے : اے اے پی

2025-05-29
جموں و کشمیر بیوروکریسی کی جاگیر بن چکا ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا کنٹرول ہے: کانگریس
قومی خبریں

کاروں کی فروخت میں کمی گھریلو صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے : کانگریس

2025-05-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے وزیر شاہ کے خلاف ہائی کورٹ کی کارروائی بند، گرفتاری پر عبوری روک برقرار

2025-05-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

شمال مشرقی ریاستوں میں کوئلے کی غیر قانونی کانکنی ہو رہی ہے : کانگریس

2025-05-29
قومی خبریں

بی جے پی حکومت چیلنجوں اور خارجہ پالیسی سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے :کانگریس

2025-05-28
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے زچگی کی چھٹی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

2025-05-28
پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
قومی خبریں

پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری

2025-05-28
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

’دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو سب سے بڑا خطرہ ‘

2025-05-28
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

مدھوبنی گونڈ آرٹ کے فنکاروں نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.