جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں۲۳مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان

’لوگ شدید دھوپ کے وقت باہر جانے میں احتیاط برتیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-22
in اہم ترین
A A
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہیٹ ویو کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ نے کہا کہ تاہم اس کے بعد وادی میں درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہونے کے ساتھ۲۶مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی توقع ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۳مئی تک درجہ حرارت میںایک سے۲ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہونے کا امکان ہے اور کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا تاہم بعد میں درجہ حرارت میں ۲سے ۳ڈگری کی کمی ریکارڈ ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں درجہ حرارت میں۲سے۳ڈگری کا اضافہ درج ہونے کے ساتھ۲۶مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر ۲۱سے۲۶مئی تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
دریں اثنا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر نے یونین ٹریٹری میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ایک ایڈوزئری جاری کرکے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ایڈوائزری میں لوگوں کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے کچھ نکات پر عمل کرنے اور کچھ سے باز رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید دھوپ کے وقت باہر جانے سے احتیاط کریں۔
ایڈوائزری میں لوگوں کو مقامی موسمی صورتحال کے بارے میں باخبر رہنے کے لئے ریڈیو، ٹی وی یا اخبار پر خبروں سننے کو کہا گیا ہے ۔
لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر پیاس نہ لگنے پر بھی زیادہ سے زیادہ پانی پینے ، او آر ایس، گھر میں تیار کی جانی والی مشروبات جیسے ، لسی، لیمبو کا پانی وغیرہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاٹن کے کپڑے سے بنے ہلکے اور ہلکے رنگ اور ڈھیلے لباس کو زیب تن کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جب وہ شدید گرمی میں باہر نکلیں تو سر کو کپڑے سے ڈھانپ لیں یا چھتری یا ہیٹ کا استعمال کریں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا ہے کہ جانوروں کو بھی چھائوں میں باندھ کر رکھیں اور انہیں بھی زیادہ سے زیادہ پانی دیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ گاڑی پارک کرتے وقت بچوں کو گاڑیوں میں رکھنے سے اجتناب کریں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر کے نارورہ علاقے میں آتشزدگی‘۵مکان خاکستر

Next Post

ایل جی سنہا کا راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی

ایل جی سنہا کا راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.