اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں۴ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو منظوری:کرنل سمبیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-22
in اہم ترین
A A
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

جموں//
جموں کشمیر حکومت نے یونین ٹریٹری کے حساس علاقوں میں اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے۴ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو منظوری دے دی ہے ۔
جموں ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری کرنل (ریٹائرڈ) بھوپندر سنگھ سمبیال نے یو این آئی کو بتایا کہ بورڈ کی جانب سے حکومت کو ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس میں سابق فوجیوں کو انفراسٹرکچر کی حفاظت میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
کرنل سمبیال نے کہا کہ حکومت کی منظوری کے بعد اب یہ اقدام عملی شکل اختیار کر گیا ہے ، جس کے تحت سابق فوجی رضاکاروں کو تمام۲۰؍اضلاع میں اہم سرکاری تنصیبات جیسے بجلی گھروں، پلوں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات کی حفاظت پر تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا’’ہم نے پہلے ہی صورتحال کا اندازہ لگا کر اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کر دی تھیں۔ نہ صرف۴ہزار افراد شناخت کیے گئے ہیں بلکہ متعدد دیگر سابق فوجی بھی وطن کی سالمیت اور فخر کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں‘‘۔
سکریٹری نے مزید بتایا کہ شناخت شدہ چار ہزار رضاکاروں میں سے۴۳۵کے پاس لائسنس یافتہ ذاتی اسلحہ بھی موجود ہے ، جو مقامی سطح پر کسی بھی خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کرنل سمبیال نے بتایا کہ سابق فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور تجربے کو انتظامیہ اور پولیس کی نشاندہی کردہ تنصیبات کی حفاظت کیلئے مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سابق فوجی ضلع سینک ویلفیئر آفس میں رجسٹریشن کے لیے آ رہے ہیں، جبکہ اضافی رضاکاروں کو ریزرو میں رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔
سیکریٹری کے مطابق’’تمام شناخت شدہ رضاکاروں کو مختصر تربیتی کورس کے ذریعے گشت، نگرانی، اور سیکورٹی سے متعلق ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے ‘‘۔یہ تربیت جموں کے مختلف علاقوں میں جاری ہے تاکہ رضاکار بہتر طور پر اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
کرنل سمبیال نے یہ بھی واضح کیا کہ تعیناتی کی نوعیت کے مطابق بعض رضاکار ذاتی اسلحے کے ساتھ جبکہ بعض بغیر اسلحے کے تعینات کیے جائیں گے ۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک ٹھوس قدم ہے بلکہ اس سے سابق فوجیوں کی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں: آیت اللہ علی خامنہ ای

Next Post

جموں و کشمیر میں غیر مجاز ویب سائٹس پر پابندی عائد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین آن لائن پرائیویسی اور سیکورٹی کے بارے میں فکر مند

جموں و کشمیر میں غیر مجاز ویب سائٹس پر پابندی عائد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.