نئی دہلی : چنئی سپر کنگز کو گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 کی اپنی مہم میں 10ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو راجستھان رائلز نے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دھونی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس شکست کے باوجود لیجنڈ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تاریخ رقم کردی۔ یوں تو انہوں نے 17 گیندوں میں 16 رنز ہی بنائے لیکن اس اننگز کے دوران انہوں نے روہت شرما کا ایک بڑا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ایم ایس دھونی نے راجستھان کے خلاف اپنی سست ٹیسٹ جیسی اننگز کے دوران چھکا لگایا۔ اب وہ آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے 136 اننگز میں کم از کم ایک چھکا لگا چکے ہیں۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ اننگز میں کم از کم ایک چھکا لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا جن کا 135 اننگز میں کم از کم ایک چھکا مارنے کا ریکارڈ تھا۔
مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل کی 136 اننگز میں کم از کم ایک چھکا لگایا ہے۔ روہت شرما اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آئی پی ایل کی 135 اننگز میں ایسا کرنے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے وراٹ کوہلی نے اب تک آئی پی ایل کی 134 اننگز میں کم از کم ایک چھکا لگایا ہے۔
راجستھان کے خلاف 17 گیندوں پر 16 رنز کی انتہائی سست اننگز کھیلنے کے باوجود ایم ایس دھونی نے اسپیشل کلب میں جگہ بنالی۔ چنئی سپر کنگز کے کپتان آئی پی ایل کی تاریخ میں 350 چھکے لگانے والے چوتھے ہندوستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ روہت کے نام سب سے زیادہ ٹی 20 چھکے ہیں۔ اب تک 459 میچ کھیلنے کے بعد وہ 542 چھکے لگا چکے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں کل 434 چھکے لگائے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کا نام 368 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مہندر سنگھ دھونی 350 چھکے مکمل کر چکے ہیں۔