نئی دہلی//
کرشماتی کپتان کہے جانے والے ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز (CSK) IPL 2025 میں 10 واں میچ ہار گئی ہے۔ راجستھان رائلز (RR) نے منگل کو CSK کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹورنمنٹ میں راجستھان کی یہ چوتھی جیت ہے۔ اس جیت کے بعد راجستھان رائلز کے پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ چنئی سپر کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ راجستھان سے ہارنے کے بعد سی ایس کے پر نچلی پائیدان پر ٹورنامنٹ ختم کرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔
چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز منگل کو آئی پی ایل 2025 میں آمنے سامنے تھے۔ چنئی سپر کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان نے صرف 17.1 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے لئے 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے بہترین کھیل کھیلا۔ انہوں نے 33 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ ویبھو نے اپنی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
بھلے ہی ویبھو سوریاونشی بلے بازی میں راجستھان رائلز کے ہیرو تھے، لیکن پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ آکاش مدھوال بنے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز آکاش نے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے زیادہ تر آخری اوورز میں گیند بازی کی۔ انہوں نے شیوم دوبے اور ایم ایس دھونی کو ایک ایک رن کے لیے ترسایا۔
ایک وقت میں چنئی سپر کنگز نے 17 اوورز میں 6 وکٹوں پر 170 رنز بنالے تھے۔ تب دھونی اور شیوم دوبے کریز پر تھے۔ ہر کوئی امید کر رہا تھا کہ چنئی 200 رنز کا ہندسہ عبور کرلے گا۔ لیکن دھونی اور دوبے ، آکاش مدھوال کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔ آکاش نے ان دونوں بلے بازوں کی وکٹیں بھی لیں۔