جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/۱۹مئی

یہ پاکستان تھا ‘ امریکہ نہیںجس نے بھارت سے آپریشن سندور کے دوران پیچھے ہٹنے کی درخواست کی‘ حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار یہ دعویٰ کرتے رہے کہ انہوں نے دونوں ممالک میں جنگ بندی کیلئے ثالثی کی۔

حکومت کے ذرائع کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے یہ حقائق آج پارلیمانی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سامنے رکھے ۔

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی درخواست اسلام آباد سے آئی، خاص طور پر پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی جانب سے، جب انہوں نے دہلی میں اپنے ہم منصب سے رابطہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ’آپریشن سندور کے دوران کوئی امریکی مداخلت نہیں ہوئی‘۔

کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ بندی کے لیے رابطہ کیا۔” یہ ا±س کے بعد تھا جب بھارتی فوج نے پاکستان کی فوجی تنصیبات پر نشانہ بنایا، جن میں لاہور میں چین کی بنی ہوئی میزائل دفاعی نظام اور اسٹریٹجک طور پر اہم نور خان ایئربیس شامل تھی“۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ درخواست براہ راست پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی طرف سے آئی، جو 10 مئی کی دوپہر دہلی میں اپنے ہم منصب سے رابطہ کر رہے تھے۔

ہندوستان اور پاکستان نے اس فون کال کے 48 گھنٹے بعد یعنی 12 مئی کو دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اس بات کی تصدیق دونوں جانب سے ہوئی لیکن اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن کی انتظامیہ نے اسلام آباد کو دہلی سے رابطہ کرنے پر آمادہ کیا تھا، کئی بار کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی تجارت روکنے کی دھمکی دی تھی۔

بھارت نے گزشتہ ہفتے ان کے دعووں کی چھ نکاتی تردید جاری کی تھی، یہاں تک کہ ان واقعات کا سلسلہ بھی بیان کیا تھا جن کی وجہ سے دونوں ڈی جی ایم اوز نے فون پر بات کی اور دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

تاہم، ٹرمپ نے اصرار جاری رکھا کہ ’انہیں یقین ہے کہ انہوں نے مدد کی….“

اس دوران پرتگال میں بارت کے سفارتخانے کے باہر پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج کے جواب میں سفارتخانے نے عمارت کے باہر ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘ کے بینرز آویزاں کر دیے۔

بھارتی سفارتخانے کے ایکس اکاو¿نٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چانسری کی عمارت کے قریب پاکستانی شہریوں کی طرف سے منعقد کیے گئے احتجاج کا ’آپریشن سندور‘ کے ساتھ سختی سے جواب دیا گیا ہے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بھارت مرعوب نہیں ہوگا۔

ایکس اکاو¿نٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں بھارتی چانسری کی عمارت پر پوسٹر آویزاں دکھائی دے رہے ہیں جن پر لکھا ہے کہ ’آپریشن سندور ختم نہیں ہوا۔‘

بیان میں سفارت خانے کی عمارت اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کے لیے پرتگال کی حکومت اور اس کی پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں خطے کے 30 سرحدی علاقوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

Next Post

تخلیقی صلاحیتیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

تخلیقی صلاحیتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.