جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-10
in کھیل
A A
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

ممبئی// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ میچز کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ہے جمعہ کی سہ پہر کو جاری کردہ ایک بیان میں، بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائکیا نے کہا کہ آئی پی ایل 2025 کو فوری طور پر ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے بی سی سی آئی کے سینئر حکام اور آئی پی ایل گورننگ کونسل نے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹنگ میں آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل بھی موجود تھے۔
سائکیا نے کہا کہ متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد صورتحال کا جامع جائزہ لینے کے بعد ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول اور مقامات کے بارے میں مزید معلومات دی جائیں گی۔
لکھنؤ سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج وہاں رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جارہی ہے اور اسٹیڈیم کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ تمام 10 فرنچائزز اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جاری میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ میچ کے بعد آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے کہا تھا کہ بورڈ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کوئی بھی حتمی فیصلہ مرکزی حکومت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
آئی پی ایل 2025 میں اب تک 58 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کی منسوخی بھی شامل ہے۔ گروپ مرحلے میں 12 میچز باقی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

Next Post

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.