اینٹیگا// ویسٹ انڈیز نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے لیے 15 رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
شائی ہوپ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس ماہ کے آخر میں جب آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پر کل ملاکر چھ ون ڈے کھیلے گی۔ اسکواڈ میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی جیول اینڈریو بھی شامل ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی نے اس دورے کے بارے میں کہا کہ یہ میچ 2027 ورلڈ کپ کے لیے اہم ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ حالات مشکل ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے کوچنگ اسٹاف میں کچھ تبدیلیوں کا بھی اعلان کیا ہے، سابق تیز گیند باز اور 2012 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فاتح روی رامپال کی جگہ نیوزی لینڈ کے جیمز فرینکلن کو بولنگ کوچ بنایا گیا ہے، جب کہ آئرلینڈ کے عظیم کیون اوبرائن اپنی پرانی ٹیم کے خلاف تین میچوں کے دوران ٹیم کو کچھ مدد فراہم کریں گے۔
ویسٹ انڈیز ون ڈے اسکواڈ: شائی ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جسٹن گریویز، عامر جنگو، الزاری جوزف، شمر جوزف، برینڈن کنگ، ایون لیوس، گڈاکیش موتی، شیرفین ردرفورڈ، جوڈن سیلس اور روماریو شیفر۔