نئی دہلی//زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اتوار کو دھان کی دو نئی اقسام جاری کریں گے ۔
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ دھان کی یہ دو نئی قسمیں کونسل نے تیار کی ہیں۔ کونسل نے ان کو تیار کرنے کے لیے جینوم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے ۔ کونسل کے مطابق ملک میں پہلی بار اس قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا گیا ہے ۔
مسٹر چوہان کل یہاں قومی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں کسانوں کے لیے دھان کی یہ اقسام جاری کریں گے ۔