چندی گڑھ//
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان کو گھٹنوں پر لایا جائے گا تاکہ وہ پھر کبھی پہلگام جیسے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ۔
یہاں چندی گڑھ یونیورسٹی میںایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ پچھلی حکومتیں صرف دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتی تھیں‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت کے دوران ایسا نہیں ہوگا۔
پوری نے کہا کہ مودی نے اپنے بیان میں صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستان کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندستان نے سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے پاکستان کو سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کیا۔
’ایک ملک ایک انتخاب‘کے موضوع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ انتخابات پر خرچ صرف ایک پہلو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متواتر انتخابات پر ہونے والے اخراجات کو روکنے سے جو پیسہ بچے گا اسے سماجی ترقی اور تعلیم پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ اس سے حکمران جماعت کو فائدہ ہوگا، یہ جمہوریت کا سوال ہے ۔