جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پہلگام حملے کے خلاف وادی میں ہڑتال‘ سڑکیں سنسان، بازار بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پہلگام حملے کے خلاف وادی میں ہڑتال‘ سڑکیں سنسان، بازار بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گرد حملے کے خلاف بدھ کو وادی کشمیرمیں ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔
متحدہ مجلس علماء، تاجر انجمنوں، مذہبی اداروں اور اہم سیاسی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی اپیل پر وادی میں مکمل بند رہا، جس کے نتیجے میں روزمرہ زندگی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا۔
جموںکشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سرینگر سمیت تمام ضلعی صدر مقامات اور قصبہ جات میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔
پہلگام حملے کے خلاف عوامی ردعمل صرف ہڑتال تک محدود نہیں رہا بلکہ کئی علاقوں میں شام کے وقت کینڈل لائٹ مارچ بھی نکالے گئے ۔ سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں شہریوں نے ہاتھوں میں شمعیں تھام کر سڑکوں پر مارچ کیا اور جاں بحق ہوئے سیاحوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں ’ہمیں انصاف چاہیے‘،’دہشت گردی مردہ باد‘، اور’کشمیر امن چاہتا ہے‘ جیسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔
متحدہ مجلس علماءکے سرپرست اعلیٰ میر واعظ مولوی عمر فاروق نے کہا’یہ حملہ نہ صرف انسانیت بلکہ اسلام کے اصولوں کے بھی خلاف ہے ۔ ایک بے گناہ کی جان لینا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے ‘۔
مفتی ناصر الاسلام، محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون سمیت دیگر کئی سیاسی رہنما¶ں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی اور عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل کی۔
محبوبہ مفتی نے اپنے بیان میں کہا’یہ حملہ صرف چند افراد پر نہیں بلکہ ہماری تہذیب اور ہمارے اقدار پر حملہ ہے ‘۔
ادھر، حکومتی سطح پر بھی سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ پولیس اور نیم فوجی دستے حساس علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔عوامی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر ایک پرامن خطہ بننا چاہتا ہے ، اور دہشت گردی کی یہ شکل کشمیری معاشرے کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش ہے ۔
ایک مقامی شہری نثار احمد نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، “ہمیں خون نہیں امن چاہیے ۔ ہم کشمیری مہمان نواز ہیں۔یقینی طور پر پہلگام کا یہ حملہ وادی کی اجتماعی روح پر کاری ضرب ہے ، مگر آج کی پرامن اور متحدہ ہڑتال نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری عوام امن، انصاف اور انسانی وقار کے ساتھ کھڑے ٰ ہے ، اور دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملے کے بعد وزیر اعظم کا سعودی عرب کا دورہ مختصر ‘آج رات ہی واپسی

Next Post

مغربی فوج کے کمانڈرکا کٹھوعہ میں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

مغربی فوج کے کمانڈرکا کٹھوعہ میں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.