ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، کچھ اہم سڑکیں بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۹اپریل

وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جس سے وادی میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

ادھر موسلا دھار بارشوں سے جہاں وادی کے کئی نشیبی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہیں جس نے لوگوں کے عبور و مرور کو از بس مشکل کر دیا ہے وہیں برف باری کی وجہ سے مغل روڈ، لیہہ شاہراہ، سنتھن روڈ، گریز، بانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے ۔

خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل اور گریز علاقوں کے اسکولوں میں ہفتے کو کلاس ورک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

حکمنامے کے مطابق تلیل تحصیل میں 8 ویں جماعت تک جبکہ گریز تحصیل میں 5 ویں جماعت تک کلاس ورک معطل کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران 35.2 ملی میٹر جبکہ کوکرناگ میں 33.2 ملی میٹر ابرش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں27.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق تلیل، گریز، راز دان پاس، زوجیلا کے علاوہ بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے ۔

محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہہیں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی کے موسم میں 21 اپریل سے بہتری متوقع ہے اور بعد میں 28 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ور لوگ ایک بار پھر گرم لباس زیب تک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور گرمی کے لئے ہیٹروں اور روایتی کانگڑیوں کا بھی دوبارہ استعمال کرنے لگے ہیں۔

سیاحتی مقام گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں بھدرواہ سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے ‘ کانگریس کا مرکز سے سوال

Next Post

’تنازعات کے کاروباریوں‘کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا

’تنازعات کے کاروباریوں‘کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے: ایل جی سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.