بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کولگام میں تیسرے لاپتہ خانہ بدوش کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-12
in مقامی خبریں
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ویشنو نالے سے جمعہ کے روز تیسرے لا پتہ خانہ بدوش کی لاش بر آمد کی گئی۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے کولگام میں ویشنو نالے سے جمعہ کو تیسرے لاپتہ خانہ بدوش شخص کی لاش بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی جس کی شناخت مختار کے طور پر کی گئی ہے ،۱۳فروری سے اپنے قریبی رشتہ داروں ریاض بجاڑ اور شوکت بجاڑ ساکنان چندھیان سمیت لاپتہ تھا۔حکام نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کیلئے ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پولیس نے کولگام کے مہہ اشموجی کے ویشو نالے سے ۱۶مارچ کی صبح محمد شوکت بجاڑ ولد محمد صدیق بجاڑ ساکن چھٹا ڈونڈا راجوری (حال چندین پاجن قاضی گنڈ) کی لاش بر آمد کی تھی جبکہ اس سے کچھ روز قبل اس کے بھائی ریاض احمد بجاڑ کی لاش بھی اسی نالے سے بر آمد کی گئی تھی۔
یہ تینوں ماہ گنڈ گاؤں جو ان کے آبائی گاؤں سے۱۰کلو میٹر دور ہے ، میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے گئے تھے لیکن وہ واپس نہیں لوٹے ۔
ذرائع کے مطابق تینوں کا تعلق راجوری سے تھا اور وہ قاضی گنڈ میں مزدوری کرتے تھے ۔
رشتہ داروں نے خود تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس تھانے میں ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی جس کے بعد کولگام پولیس، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف نے تینوں کی وسیع پیمانے پر تلاش شروع کر دی تھی۔
دریں اثنا بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی چودھری ذوالفقار علی نے حکومت سے اس معاملے میں مجسٹریل تحقیقات کرانے کا مطالبہ دوہرایا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مارک کارنی کی غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت۔ نیتن یاہو سیخ پا

Next Post

مجھے ایک بار پھر گھر میں نظر بند رکھا گیا:میر واعظ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی

مجھے ایک بار پھر گھر میں نظر بند رکھا گیا:میر واعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.