جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ گستاخ سڑکیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-04-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

نہیں صاحب یہ سب کچھ نہیں چلے گا … اسے چلنے نہیں دیا جائیگا …اور اس لئے نہیں دیا جائیگا کیونکہ یہ ناقابل برداشت ہے … اس کو بر داشت نہیں کیا جا سکتا ہے اور… اور اس لیئے نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ گستاخی کے زمرے میں آتا ہے ‘ اسے آرام سے نافرمانی قرار دیا جا سکتا ہے … چار پانچ برسوں سے کشمیر میں اگر سب کی عقل ٹھکانے پر آگئی ہے تو … تو شہر اوروادی کی ان سڑکوں کو کیا ہوا جو آج بھی اکڑ دکھا رہی ہیں… جو آج بھی سر کشی کے موڑ میں ہیں… جو آج بھی یہ بارش کے چند قطروں سے جھیلوں میں بدل جاتی ہیں… ایسا نہیں ہو نا چاہئے ‘ ایسا نہیں ہو سکتا ہے… ایسا ہونے نہیں یا جائیگا … اس سے پہلے کہ ان سرکش سڑکوں کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی کی جا ئے ‘کوئی ان سے کہہ دے اور… اور واضح الفاظ میں کہہ دے کہ … کہ اب یہ سب کچھ برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے… اور اگر ان سڑکوں نے اس تنبیہ کے بعد بھی اپنی یہ حرکتیں جاری رکھیں تو… تو نتائج کی ذمہ داری ان پر ہی عائد ہوگی کسی اور پر نہیں … بالکل بھی نہیں ۔اور … اور اس لئے نہیں کہ یہ تو کوئی بات نہیں ہو ئی کہ … کہ بارش کے چند قطروں کے ساتھ ہی شہر اور وادی کی یہ سڑکیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں… بالکل ایسے ہی جیسے اگست ۲۰۱۹ سے پہلے ڈوب جاتی تھیں…تب کی بات اور تھی‘ اب کی بات اور ہے… تب کشمیرمیں کچھ بھی چلتا تھا … کچھ بھی ہوتا تھا… لیکن اب یہ سب کچھ برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے… اب یہ کچھ چل نہیں سکتا ہے… بھلائی اسی میں ہے کہ … کہ یہ سڑکیں اپنا رویہ درست کریں …اور اس حقیقت کے آگے سر تسلیم خم کریں کہ کشمیر بدل گیا ہے اور… اور ہول سیل میں بدل گیا ہے… اس لئے ان سڑکوں کو بھی بدلنا ہو گا… انہیں بھی بدلنا پڑے گا … اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو… تو پھر انہیں بدلنے پر مجبور کیا جائیگا … اور اس حوالے سے یہ سڑکیں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں… یہ بھی امید نہ رکھیں کہ انہیں کوئی رعایت دی جائیگی … کہ … کہ اب کشمیر بدل گیا ہے اور… اور جو کوئی بھی لوگوں کو نقصان پہنچائے گا اسے بخشا نہیں جائیگا … بالکل بھی نہیں جائیگا … پھر چاہے وہ سڑکیں… جھیل میں تیرتی ہو ئی سڑکیں ہی کیوں نہ ہوں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے: ناردرن آرمی کمانڈر

Next Post

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.