ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں/۹ اپریل
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے بدھ کو وقف ترمیمی قانون کے خلاف قانون ساز اسمبلی میں حکمراں نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی کے احتجاج کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں نافذ کیے گئے قانون نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایوان کے زیادہ تر ارکان وقف ترمیمی قانون سے ناراض تھے اور ایوان میں اپنا اظہار کرنا چاہتے تھے۔ ”بدقسمتی سے انہیں اس معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع نہیں ملا“۔
عمرعبداللہ نے کہا”وہ اسمبلی کے اندر مسلم اکثریتی علاقے کے جذبات کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن جو کچھ ایوان کے اندر نہیں کیا جا سکتا، ہم اسے اس کے باہر کریں گے۔ پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل نے جموں و کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے“۔
وقف معاملے پر بحث کے اسپیکر کے مطالبے کو مسترد کرنے کے خلاف غیر بی جے پی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے ایوان کی کارروائی مسلسل تین دنوں تک ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔
چیف منسٹر نے کہا کہ پارٹی وقف کے معاملے پر مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے بتائے گی۔
اس دوران جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ وہ حال ہی میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی بل کو لےکر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اور اس قانون کو مسلمانوں کے مذہبی اور املاک کے حقوق کی براہ راست خلاف ورزی قرار دے گی۔
نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے اور چیف ترجمان تنویر صادق نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمارے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر نیشنل کانفرنس سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔
صادق نے کہا”یہ قانونی جنگ اب اعلیٰ سطح پر لڑی جائے گی، کیونکہ یہ قانون مسلم کمیونٹی کے مذہبی معاملات میں آئینی طور پر خطرناک مداخلت ہے“۔
حکمران جماعت کے ممبر اسمبلی نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل1414, 15, 21, 25, 26, 29, اور 300A کے تحت فراہم کردہ بنیادی آئینی تحفظ کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ ملک بھر میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور حقوق پر حملہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب وقف ترمیمی بل کو لےکر لگاتار تین دن اسمبلی میں تعطل کا ماحول رہا۔
بی جے پی بل کے حق میں ہے جبکہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس (پی سی) اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں ایوان کے اندر بل پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اسپیکر کی جانب سے بحث کی اجازت دینے سے بار بار انکار نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔
تاہم محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی اور سجاد لون کی قیادت والی پی سی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے نیشنل کانفرنس پر اسمبلی کے اندر غیر ضروری ہنگامہ کرنے کا الزام عائد کیا اور ہنگامہ آرائی کو ڈرامہ قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کےلئے پی ڈی پی ذمہ دار:وزیر اعلیٰ

Next Post

نوجوانوں نے منہ پھیر لیا…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نوجوانوں نے منہ پھیر لیا…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.