سرینگر//
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر تمام رینکس کی تعریف کی۔انہوں نے جوانوں کو ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔
دریں اثنا، چنار کور نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ’’فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے لائن آف کنٹرول پر اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا‘‘۔
انہوں نے وہاں تعینات کمانڈروں اور جوانوں سے بات چیت کی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر تمام رینکس کی سراہنا کی اور جوانوں کو ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم رہنے کی تلقین کی‘‘۔
ذرائع کے مطابق، فوجی سربراہ نے لائن آف کنٹرول پرتعینات سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس دوران ممکنہ دراندازی کے پیش نظر فوج کو مکمل طور پر مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج پوری طرح سے چوکس ہے۔