منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سی ایس کے،پنجاب کے خلاف میچ میں جیت کی راہ پر واپس آنے کی ہرممکن کوشش کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-08
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

چنڈی گڑھ//مسلسل تین شکست کے بعددباؤ میں آئی چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) منگل کو یہاں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے خلاف آئی پی ایل میچ میں جیت کی راہ پر واپس آنے کی پوری کوشش کرے گی۔
ممبئی انڈینز پر شاندار فتح کے ساتھ آئی پی ایل 2025 مہم کا آغاز کرنے والی سی ایس کے کو مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے خلاف اس نے منہ کی کھائی ہے۔ شکست کی ہیٹرک نے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں کمزوریوں کو بے نقاب کیا ہے۔ پانچ بار کی چیمپئن ٹیم نے اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں اپنے 17 کھلاڑیوں کا استعمال کیا ہے۔ یہ تبدیلی واضح طور پر حکمت عملی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
پچھلے چار میچوں میں 121 رنز بنانے والے کپتان روتراج گایکواڑ پر ملاں پور کے مہاراجا یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی نظر ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں اپنے نام کرنے والے نور احمد بھی ٹیم کی سب سے بڑی امید بنے ہوئے ہیں۔ تاہم، رویندر جڈیجہ اور شیوم دوبے جیسے سینئر کھلاڑیوں کی فارم اور کردار اور روی چندرن اشون کی قیادت میں ان کے اسپن شعبے کی مایوس کن کارکردگی پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔
اس کے برعکس، راجستھان رائلز سے 50 رنز سے شکست کے باوجود پنجاب کنگز میں زیادہ یکجہتی دکھائی دی ہے۔ شریس ایئر نے آگے بڑھ کر قیادت کی ہے اور تین میچوں میں 159 رنز بنائے ہیں جبکہ نہل وڈھیرا نے مڈل آرڈر میں متاثر کیا ہے۔ پی بی کے ایس اپنے پچھلے پانچ میچوں میں سے چار میں جیت حاصل کرنے کے ساتھ سی ایس کے پر اپنا حالیہ غلبہ برقرار رکھنے کے لیے خود کو تیار کرے گی۔ تاہم، سی ایس کے مئی 2024 میں پی بی کے ایس کے خلاف اپنے آخری میچ سے پرجوش ہوگی، جہاں انہوں نے 28 رنز کی جیت حاصل کی تھی۔ رویندر جڈیجہ بھی گیند اور بلے کے علاوہ فیلڈنگ کا کردار ادا کریں گے۔
ملن پور کی پچ نے توازن کے اشارے دیے ہیں، لیکن یہ پچ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کے لئے زیادہ سازگار ثابت ہوئی ہے ۔پچھلے سیزن میں اس مقام پر پانچ میں سے تین میچ پہلے گیند بازی کرنے والی ٹیم نے جیتے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا

Next Post

میسی کے گول کے باوجود ٹورانٹو اور انٹر میامی کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی کے گول کے باوجود ٹورانٹو اور انٹر میامی کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.