ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اگنی پتھ :کٹھوعہ میں ممکنہ امیدواروں کی شاہراہ پر دھرنا دینے کی کوشش ناکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-19
in مقامی خبریں
A A
اگنی پتھ :کٹھوعہ میں ممکنہ امیدواروں کی شاہراہ پر دھرنا دینے کی کوشش ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

کٹھوعہ/نئی دہلی//
پولیس نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جموں،پٹھانکوٹ ہائی وے کو روکنے کی فوج کی اعلان کردہ ’اگنی پتھ‘ اسکیم میں بھرتی ہونے کے خواہشمندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اہلکاروں نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ، جو پہلے ہی جسمانی اور طبی ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں اور پچھلے کچھ سالوں سے فوج میں شمولیت کیلئے اپنے تحریری امتحان کا انتظار کر رہے تھے‘ نے کٹھوعہ ضلع کے چڈوال میں نئی بھرتی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اہلکاروں نے کہا کہ مظاہرین نے، اسکیم اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے، جموں،پٹھانکوٹ ہائی وے کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس نے مظاہرین کو بھگانے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کیا، جن میں سے کچھ نے جوابی کارروائی میں پتھراؤ کیا۔
حکام نے بتایا کہ اضافی فورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے اور علاقے میں صورتحال اچھی طرح سے قابو میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ’معمولی‘ پتھراؤ کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اس دوران وزارت دفاع نے اگنی ویروں کیلئے ۱۰فیصد عہدہ ریزرو کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو اس سلسلے میں وزارت کی تجویز کو منظوری دی۔ یہ۱۰فیصد ریزرویشن کوسٹ گارڈ، ڈیفنس سیکٹر کے۱۶پی ایس یو اور ڈیفنس سول ڈپارٹمنٹس میں اگنی ویروں کو دیا جائے گا۔
آج ٹویٹوں کی ایک سیریز میں وزیر دفاع کے دفتر نے کہا’’وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ضروری اہلیت کے معیار کو پورا کرنے والے اگنی ویروں کو وزارت دفاع کے عہدوں میں۱۰فیصد ریزرویشن سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے ‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ۱۰فیصد ریزرویشن کوسٹ گارڈ، ڈیفنس سول پوسٹس اور ڈیفنس سیکٹر کے تمام ۱۶پی ایس یو میں دیا جائے گا۔ یہ سابق فوجیوں کو دیے گئے ریزرویشن کے علاوہ ہوگا۔ اس فیصلے کو نافذ کرنے کیلئے متعلقہ ریکروٹمنٹ رولز میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔
وزیر دفاع کے دفتر نے کہا ہے کہ ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کو بھی بھرتی کے قوانین میں ترمیم کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر عمر کی بالائی حد میں رعایت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے بھی آج صبح اعلان کیا تھا کہ سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں اگنی ویروں کو۱۰فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے تینوں سروسز میں فوجیوں کی بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے جس میں اگنی پتھ کی مدت صرف چار سال رکھی گئی ہے ۔ اس کے خلاف ملک کے نوجوان جگہ جگہ مظاہرے کر رہے ہیں اور آگ لگا رہے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو اعتماد میں لینے اور انہیں اگنی پتھ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے مختلف رعایتوں کا اعلان کر رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسلام آباد میں آتشزدگی چار رہائشی مکان خاکستر

Next Post

کپوارہ میں آئی ای ڈی کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

کپوارہ میں آئی ای ڈی کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.