ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے۱۰دنوں کیلئے ہڑتال ختم کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-28
in مقامی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

جموں//
جل شکتی کے وزیر جاوید احمد رانا کے ساتھ جمعرات کو میٹنگ کے بعد پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے کام چھوڑ ہڑتال۱۰دنوں کے کے لئے ختم کر دی۔
واضح رہے کہ محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے ڈیلی ویجر گذشتہ کچھ روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر تھے ۔
جموں کشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ہڑتال پر بیٹھے ان ڈیلی ویجروں کے ساتھ بات کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کام چھوڑ ہڑتال سے جموں وکشمیر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان ڈیلی ویجروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی اور انہیں سرکار کی طرف سے عارضی ملازموں کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ بات کرنے کو کہا تھا۔
یہ ڈیلی ویجر کم ازکم ویجز ایکٹ لاگو کرنے‘ ۴سو کروڑ رویے پنڈنگ رقم واگذار کرنے اور ریٹائر منٹ کے معاملے کے مطالبوں کو لے کر کام چھوڑ ہڑتال پر تھے ۔
وزیر کے ساتھ جمعرات کو میٹنگ کے بعد ڈیلی ویجروں کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا’’آج صبح ہماری جل شکتی کے وزیر جاوید احمد صاحب کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی، جنہوں نے ہمیں عید، نوراتری کے تہواروں کے پیش نظر ہڑتال ختم کرنے کو کہا‘‘۔
انہوں نے کہا’’وزیر نے ہماری دو مانگوں۴سو کروڑ روپے واگذار کرنے اور لداخ یونین ٹریٹری کی طرح منیمم ویجز دینے کا وعدہ کیا جبکہ ریٹائرمنٹ کے معاملے کے بارے میں بھی وہ متعلقہ افسروں کے ساتھ بات کریں گے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم نے کام چھوڑ ہڑتال۱۰دنوں کے لئے ختم کر دی ہے تاہم ہم احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ ہمارے ساتھ پہلے بھی دھوکہ ہوا ہے‘‘۔
دریں اثنا وزیر جل شکتی نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں کے ساتھ ثمر آور بات ہوئی جنہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ لیا‘‘۔
رانا نے کہا’’میں نے انہیں یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت مرحلہ وار طریقے سے ان کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور ان کی گراں قدر خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے ‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’ہم ڈیلی ویجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک منصفانہ طریقے سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی ۱۹؍ اپریل کو کٹرا سے وادی کیلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی سمیت ۱۴نجی ارکان کی قراردادیں پیش کی جائیں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
Next Post

ریاستی درجے کی بحالی سمیت ۱۴نجی ارکان کی قراردادیں پیش کی جائیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.