اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مزید دو حریت گروپوں کی علیحدگی پسندی سے کنارہ کشی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-27
in تازہ تریں
A A
مزید دو حریت گروپوں کی علیحدگی پسندی سے کنارہ کشی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

نئی دہلی/۷۲مارچ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں کشمیر میں حریت کانفرنس کے دو اور اکائیوں نے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بنائے گئے نئے بھارت میں اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔
یہ پیش رفت علیحدگی پسندوں کے گروپ کے دو دیگرگروپوں کی جانب سے اسی طرح کے اعلانات کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔
منگل کے روز جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ (جے کے ڈی پی ایم) نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت علیحدگی پسندی اپنی آخری سانس یں لے رہی ہے اور اتحاد کی فتح پورے کشمیر میں گونج رہی ہے۔
ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا”وادی کشمیر سے ایک اور بڑی خبر ہے۔ حریت سے وابستہ دو اور گروپوں جموں و کشمیر تحریک استقلال اور جموں و کشمیر تحریک استقامت نے علیحدگی پسندی کو ترک کردیا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندرا مودی جی کے ذریعہ بنائے گئے نئے بھارت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔“
ایک بیان میں جموں و کشمیر تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی صوفی نے کہا کہ وہ اور ان کی تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس یا متعلقہ نظریے کے حامل کسی دوسرے گروپ سے الگ ہیں۔
صوفی نے کہا کہ ہم نے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی لیکن نہ تو کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) (جی) اور نہ ہی اے پی ایچ سی (ایم) عام لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکے ہیں۔” وہ عوام کی امنگوں اور جذبات کی نمائندگی کرنے میں ہر قدم پر ناکام رہے۔ میں نے بہت پہلے علیحدگی پسند نظریے سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور آج میں باضابطہ طور پر اس کی مذمت کرتا ہوں“۔
بیان میںصوفی نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستان کے ایک سچے اور پرعزم شہری ہیں اور ہندوستانی آئین میں یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو میں ماضی میں کسی ایسے کام سے وابستہ رہا ہوں جو ہندوستان کے مفادات کےلئے نقصان دہ ہو اور نہ ہی” میں یا میری تنظیم کسی ایسے گروپ یا فورم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہے جو مستقبل میں ہندوستان کے خلاف کام کرے گا یا کام کرتا رہے گا۔“
ایک علیحدہ بیان میں جموں کشمیر تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے بھی کہا کہ وہ اور ان کی جماعت اب اے پی ایچ سی (جی) یا (ایم) یا کسی اور نظریے سے وابستہ نہیں ہیں جو ہندوستان کے مفادات کے خلاف کام کرتا ہے۔
وار نے کہا کہ حریت اپنی زمین کھو چکی ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔
ان کابیان میں کہنا ہے”وہ عوام کی امنگوں اور جذبات کی نمائندگی کرنے میں ہر قدم پر ناکام رہے۔ میں نے بہت پہلے علیحدگی پسند نظریے سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور آج میں نے باضابطہ طور پر اس سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کالعدم جماعتوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ‘ گاندربل، شوپیاں اور بارہمولہ میں چھاپے

Next Post

بجٹ اجلاس:ریاستی درجے کی بحالی سمیت 14 نجی ارکان کی قراردادیں پیش کی جائیں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
سجاد لون کا آرٹیکل 370اور پولیس تصدیق پر اسمبلی سے واک آوٹ

بجٹ اجلاس:ریاستی درجے کی بحالی سمیت 14 نجی ارکان کی قراردادیں پیش کی جائیں گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.