سرینگر//
آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں نے پیر کے روز یہاں گپکار میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ورکرس اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا’’جو حکومت بنی، ہم نے اس کو بنایا لیکن ہمارا اسمبلی میں کوئی نام نہیں لیا جا رہا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کو منشور میں رکھا گیا تھا لیکن پھر ہمارا کہیں کوئی ذکر نہیں کیا جا رہا ہے ۔
ایک اور احتجاجی ورکر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ورکر کا درجہ دیا جائے اور منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو دو ہزار روپیے دئے جاتے ہیں وہ بہت کم ہیں اس سے ہم بازار سے کچھ خرید نہیں سکتے ہیں۔
احتجاجیوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبے پورے نہیں کئے گئے تو وہ ماہ رمضان کے بعد پھر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہیں۔