سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں لگی آگ میں دو دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق چاڈورہ مین مارکیٹ میں شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔