جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

ویب ڈیسک//صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال کے دوران فلسطینی صحافیوں کے خلاف 260 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’پریس ٹی وی‘ کے مطابق جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کے رہائشی محلوں کے ساتھ ساتھ محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اسرائیلی تشدد سے فلسطینی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی جبکہ بعض صورتوں میں تشدد کے باعث مستقل معذوری کا شکار بھی ہوئے۔بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے صحافیوں کے پیشہ ورانہ کیریئر کو ڈرامائی طور پر متاثر کیا ہے۔جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج فلسطینی شہریوں اور بالخصوص صحافیوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع گولہ بارود کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی صحافیوں کو مسلسل نشانہ بناتا ہے اور میڈیا کے عملے کو دہشت زدہ کرنے کے لیے ان پر ظلم کرتا ہے کیونکہ صحافی فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔اپنے بیان میں کمیٹی نے فلسطینی، عرب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمی فلسطینی صحافیوں کے مصائب کو اجاگر کریں، انہیں مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کریں اور اسرائیل سے بین الاقوامی اداروں خصوصاً سلامتی کونسل کے سامنے اس کے صحافیوں کے خلاف جرائم کا محاسبہ کریں۔گزشتہ سال جولائی میں، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں پر منظم حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا تھا کہ وہ میڈیا کی آزادی کے خلاف تل ابیب حکومت کے جرائم کے پر مناسب اقدامات کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے آئی ایف جے اور اس سے منسلک فلسطینی صحافی سنڈیکیٹ (پی جے ایس) کی قانونی مشیر جینیفر رابنسن نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر مقبوضہ فلسطینی علاقے میں موجود میڈیا ورکرز اور ان کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ سن 2000 سے 46 سے زیادہ صحافی مارے جا چکے ہیں اور ان کے قتل کا کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا جبکہ اسی طرح بغیر کسی احتساب کے تسلسل کے ساتھ صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔جینیفر رابنسن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے مئی 2021 میں غزہ کی پٹی میں ایسوسی ایٹڈ پریس اور الجزیرہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کے بیورو سمیت بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر کی 11 منزلہ الجلا نامی عمارت پر بمباری کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین میں صحافیوں کے تحفظ کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ تشویش کا اظہار کریں۔غزہ کی پٹی پر 11 روزہ جارحیت کے دوران الجلا نامی عمارت کی تباہی کو وسیع پیمانے پر اسرائیل کے فوجی حملوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی پر مبنی کوشش قرار دیا گیا تھا، جارحیت کے دوران اسرائیل نے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں کم از کم 18 میڈیا اداروں کے دفاتر پر بمباری کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا، چین کا پاکستان اور بھارت پر براہِ راست مذاکرات کیلئے زور

Next Post

نوگام میں تین ٹی آر ایف جنگجو جاں بحق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
Next Post
پلوامہ تصادم:ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

نوگام میں تین ٹی آر ایف جنگجو جاں بحق:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.