اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیز فائر کے بعدسرحدی علاقوں میں سیاحت بحال ہوئی ہے۔

موجودہ امن کی وجہ سے سیاحت میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-11
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی سے سرحدی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ‘ جن کے پاس سیاحت کا قلمدان بھی ہے، نے رُکن قانون ساز سجاد شفیع کی جانب سے اَپنے حلقہ اوڑی کے بارے میں اُٹھائے گئے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ایل او سی او رسرحد پر جنگ بندی کے بعد سرحدی علاقے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔ اس لئے خطے میں موجودہ امن کی وجہ سے سیاحت میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’’یہ سچ ہے کہ اوڑی میں سرحدی سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔ سیاح اوڑی جیسے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور امن سیتو اور دیگر خوبصورت مقامات کا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ ہماری ترجیح ان علاقوں میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے رُکن اسمبلی کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لگاما سے بابا فرید گرکوٹ اوڑی حلقہ میں زِپ لائن یا کیبل کار پروجیکٹ کے قیام کے امکان کا جائزہ سیاحت محکمہ لے گا لیکن فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ رستم اور نمبلہ آبشار جیسے مقامات کو ’بارڈر ٹوراِزم پروگرام‘ میں شامل کرنے پر مستقبل میں غوروخوض کیا جائے گا بشرطیکہ یہ ممکن ہو اور وسائل دستیاب ہوں۔
عمر عبداللہ نے مہم جو سیاحت کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ بیجھم اور لمبر آبشار،لمبر وائلڈ لائف سینکچری اپنی مہماتی خصوصیات کی وجہ سے سیاحوں کو اَپنی طرف راغب کرتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحتی محکمہ نے ان علاقوں کی مجموعی ترقی کے کئے متعدد کئی اقدامات کئے ہیں۔
  عمر عبداللہ نے وضاحت کی کہ اگرچہ محکمہ براہ راست پیراگلائیڈنگ سرگرمیاں نہیں چلاتا، لیکن پرائیویٹ ایڈونچر ٹوراِزم آپریٹروںکے ذریعے اس کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔
مزیدبرآں‘خواہشمند ٹرینروں کیلئے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اور فزیبلٹی سروے کے بعدپیرا گلائیڈنگ کی اِجازت دی جاتی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کیمپنگ سہولیات کے بارے میں بتایا کہ محکمہ سیاحت دریائے جہلم کے کنارے گانٹمولہ  ریزروائرمیں کیمپنگ کالونیوں کے قیام کیلئے سہولیت فراہم کرتا ہے اور اِجازت دیتا ہے ۔
  حکومت نے پہلے ہی بارہمولہ سے سلام آباد، اوڑی جانے والے سیاحوں کیلئے اہم سیاحتی سہولیات تیار کر لی ہیں جن میں کھڈین یار پارک کی ترقی، بونیار میں ایک سیاحتی کیفے ٹیریا اورٹی آئی سی،اوڑی کے سلام آباد میں ایک سیاحتی کیفے ٹیریااور سلام آباد میں ایک ٹورسٹ ریسپشن سینٹر کی ترقی شامل ہے۔اِس کے علاوہ ایکو پارک کھڈین یار میں تباہ شدہ کیفے ٹیریا کی تعمیر نو کی گئی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ فیشن شو:’حکومت کا کوئی رول نہیں‘

Next Post

میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں‘آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں‘آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.