جموں//
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ اسمبلی ممبران کوہاؤس میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس میں خاص طور پر لوگوں کو در پیش مسائل پر بحث ہونی چاہئے ۔
کانگریسی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
میر نے کہا’’امید تھی کہ اس سیشن کے دوران دونوں طرف سے کوئی نوک جھونک نہیں ہوگی لیکن بدقمستی کی وجہ سے ایسا ہی ہوا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں‘‘۔
ڈورو کے ممبر اسمبلی نے کہا کہ ہائوس میں خاص طور پر لوگوں کو در پیش مشکلات پر بات ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا’’لوگوں کو گذشتہ سات برسوں سے جو مشکلات در پیش ہیں ان کو اجاگر کیا جانا چاہئے اور سرکارکو ان مسائل کے جواب دینے کو اپنا مقصد بنانا چاہئے ‘‘۔
بی جے پی کے۳۱جولائی کو یوم سیاہ منانے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیڈر نے کہا’’وہ یہ باتیں بہت پہلے سے کر رہے ہیں ان کے بہتر رہتا اگر وہ ایسا اس وقت کرتے جب وہ حکومت میں تھے لیکن اس وقت انہوں نے ایسا نہیں کیا‘‘۔
میر نے کہا کہ یہ ماضی کی باتیں ہیں ہمیں آگے کا راستہ متعین کرنا چاہئے ۔