پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں ۹مارچ کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان

سونہ مرگ کے سربل علاقے میں برفانی تودا گر آیا‘کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-06
in اہم ترین
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے۴دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۹مارچ کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۰اور۱۱مارچ کو موسم ایک بار پھر خراب ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ۱۲مارچ کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۳؍اور۱۴مارچ کو برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ۹مارچ تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
محکمے نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو صحنوں، پارکوں اور دکان تھڑوں پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دوران سیاحتی مقام سونہ مرگ کے سربل علاقے میں برفانی تودا گر آیا تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا ۔
سونہ مرگ کی سیر وتفریح پر آئے کئی سیاحوں نے برفانی تودے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے ۔
بتادیں کہ بھاری برف باری کے بیچ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے سونہ مرگ اور گلمرگ میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹن میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مرد و زن کا احتجاج

Next Post

بارہمولہ میں پولیس چوکی اولڈ ٹاؤن کے نزدیک مشتبہ گرینیڈ حملہ:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
راجوری میں۲زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں بر آمد

بارہمولہ میں پولیس چوکی اولڈ ٹاؤن کے نزدیک مشتبہ گرینیڈ حملہ:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.