آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 180 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 29.1 اوورز میں پورا کیا۔
پروٹیز کی جانب سے رسی وین ڈر ڈوسین 72 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ہینرک کلاسن 64، رائن رکلٹن 27 اور ٹرسٹن اسٹبز 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ ملر ناٹ آؤٹ 7 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جبکہ عادل راشد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
لیام لیونگسٹون 9، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، جوس بٹلر 21 اور عادل رشید 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3، کیشو مہاراج نے 2، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔