جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

تھوڑاصبر کیجئے !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سیاست: کشمیر کی سیاست!

یہ تو غلط بات ہے!          

صاحب جب کہہ دیا کہ ایک مناسب وقت پر کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائیگا تو… تو بس ۔ اس کے آگے اب ایک لفظ بھی کہنے اور سننے کی گنجائش نہیں رہتی ہے اور…اور اس لئے نہیں رہتی ہے کہ گزشتہ پانچ چھ برسوں میں مرکز نے کم از کم پانچ چھ درجن بار یہ یقین د ہانی کرائی ہو گی… وہ بھی پارلیمنٹ میں کہ کشمیر کا ایک مناسب وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائیگا … لیکن کشمیر کے حکمران ہیں ‘ جنہیں اس یقین دہانی پر یقین ہے اور نہ صبر ۔تھوڑا انتظار کیجئے ‘ صبر کیجئے اور… اور اس مناسب وقت کے آنے کا انتظا رکیجئے جو گزشتہ پانچ چھ برسوں سے نہیں آرہا ہے …اور نہ فی الحال آئیگا۔ لیکن اس کا یہ ہر گز بھی مطلب نہیں کہ یہ مناسب وقت کبھی آئے گا ہی نہیں … نہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے ایک مناسب وقت پر یہ مناسب وقت آئے گا اور… اور مرکز اپنا وعدہ نبھائے گا… تب تک یو ٹی کے درجہ کے ساتھ ہی گزارا کیجئے اور بہانے بنانا بند کیجئے کہ … کہ اللہ میاں کی قسم اس درجے سے کم از کم ہمیں تو کانٹے نہیں لگ رہے ہیں… جن کو ا س سے مرچیں لگ رہی ہیں… ہم ان سے صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ صاحب جب ملک کشمیر ایک ملک… معاف کیجئے گا کہنے کا مطلب ہے ریاست تھی تب آپ نے اس ریاست کے ساتھ کیا کیا … آپ کو تو کئی مواقع آئے … کئی بار آپ حکومت میں رہے… کئی بار کیا ‘ آپ ہی ہر بار حکومت میں رہے … پھر آپ نے اس ریاست کے ساتھ کون سا انصاف کیا ‘ اس کیلئے کون سے تارے توڑ لائے ‘ اس کے ہاں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں‘ بنیادی ڈھانچے میں کون سی انقلابی تبدیلیاں لائیں ‘ کون سے روز گار کے مواقع پیدا کئے … امن اور قانون کیلئے کون سا قدم اٹھایا … لوگوں کے مسائل حل کرنے میں آپ نے کون سی دلچسپی دکھائی‘ کرپشن کے خاتمے کیلئے آپ نے کیا کوشش کی جو… جو آج آپ ریاستی درجے کی بحالی کی با ت کررہے ہیں اور… اور ہر ایک بات میں کررہے ہیں ۔ہم کہہ رہے ہیں کہ یہ مناسب وقت یقینا آئے گا اور… اور ایک مناسب وقت پر آئیگا۔تب تک آپ انتظار کیجئے‘ اورہاں صبر بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی آئی کے کا دہلی میں خفیہ آپریشن: مطلوب دہشت گرد گرفتار:ترجمان

Next Post

افغانستان سیمی فائنل میں پہنچنے کے ارادے سے اترے گا، جبکہ آسٹریلیا کی ساکھ داؤ پر ہوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
Next Post
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

افغانستان سیمی فائنل میں پہنچنے کے ارادے سے اترے گا، جبکہ آسٹریلیا کی ساکھ داؤ پر ہوگی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.