نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عظیم آزادی پسند جنگجو ونائک دامودر ساورکر کو ان کی برسی کے موقع پر ان کے ایثار ، قربانی اور جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ایکس پر خراج عقیدت کے اپنے پیغام میں کہا ‘‘تمام ہم وطنوں کی طرف سے ویر ساورکر جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ شکر گزار قوم تحریک آزادی میں ان کی ایثار ، قربانی، جرات اور جدوجہد سے بھرپور انمول شرکت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ’’
ساورکر کو ان کے مداح ویر ساورکر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ وہ 28 مئی 1883 کو بمبئی پریزیڈنسی (موجودہ مہاراشٹر) میں ناسک کے قریب بھگور گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ ان کا انتقال 26 فروری 1966 کو ہوا۔
وہ ایک ہندوستانی انقلابی، آزادی پسند، مفکر، سماجی مصلح، مورخ، شاعر، فصیح مقرر اور بصیرت والے سیاست دان تھے ۔ برطانوی حکومت نے انہیں کالاپانی کی سزا سنائی اور انہیں انڈمان اور نکوبار کی سیلولر جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا۔
پنی کتاب ‘ دی انڈین وار آف ینڈیپینڈینس : 1857’ میں انھوں نے 1857 کے انقلاب کو آزادی کی پہلی جنگ قرار دیا ہے ۔