ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بی ایس ایف نے جموں میں پاک سرحد پر مزید فوجیا تعینات کر دیئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-25
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/۲۵

بی ایس ایف نے دراندازی کے خلاف گرڈ کو مضبوط بنانے اور گولہ بارود یا منشیات لے جانے والے ڈرونوں کی دراندازی کو روکنے کے اپنے اقدامات کے حصے کے طور پر پنجاب اور جموں میں ہندوستان،پاکستان سرحد پر چوکیوں پر اضافی افرادی قوت کو متحرک کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ چندی گڑھ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کی مغربی کمان نے ان دونوں خطوں میں محاذ کے ساتھ ساتھ نو ’ٹیکٹیکل‘ ہیڈکوارٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ انٹیلی جنس اور آپریشن کے سامان کو نئے بنائے گئے کنٹرول روم کی نگرانی میں یہاں منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

ٹیکٹیکل یا’ٹی اے سی ہیڈ کوارٹر‘ ایک فارورڈ بیس ہے جو سرحد کے قریب، سرحدی چوکی کے بالکل قریب، اور پیچھے بٹالین بیس سے آگے ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی اے سی ہیڈکوارٹر میں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر (سی او) سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر کمانڈر کی موجودگی ہوگی جس کا یونٹ ان حساس سرحدی چوکیوں پر تعینات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بٹالین ہیڈکوارٹرز سے منتقل کرنے کے بعد ان دونوں خطوں میں سرحدوں کی حفاظت کرنے والے یونٹوں میں فورس کی ’زیادہ سے زیادہ‘ افرادی قوت کو متحرک کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

بی ایس ایف کے نئے آئی جی نے ایل جی سنہا کے ساتھ سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

یوم جمہوریہ سے قبل اے ڈی جی بی ایس ایف نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ سرحد پار سے دراندازی اور پاکستان سے آنے والی ڈرون پروازوں کے نقطہ نظر سے ان سرحدی علاقوں کےلئے ’خطرے اور مسلسل خطرے‘کو دھیان میں رکھتے ہوئے پچھلے ہفتے کے آخر میں یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر افسر نے کہا”ہدایات میں یہ اقدامات فوری طور پر کرنے کا حکم دیا گیا ہے“۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کمانڈنگ افسران کو اپنے متعلقہ ٹی اے سی ہیڈکوارٹرز میں ہر وقت موجود رہنے کے لیے کہنے سے کمانڈ اور ایڈمنسٹریشن کے مسائل پیدا ہوں گے۔

بی ایس ایف کے فیلڈ افسروں نے بتایا کہ ایک بٹالین کا سی او متعدد کمپنیوں اور یونٹوں کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے جو وسیع پیمانے پر تعینات ہوتے ہیں اور ایسے افسر کو 24 گھنٹے ایک جگہ پر تعینات ہونے کے بجائے اپنے مختلف یونٹوں میں منتقل ہونا پڑتا ہے۔

بی ایس ایف کو 2289 کلومیٹر طویل بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو شمال میں جموں و کشمیر سے ملک کے مغربی حصے میں پنجاب، راجستھان اور گجرات تک پھیلی ہوئی ہے۔ پنجاب فرنٹیئر اس سرحد کے 553 کلومیٹر کی حفاظت کرتا ہے جبکہ جموں فرنٹیئر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے 40.07 کلومیٹر سے بین الاقوامی سرحد کے 191.66 کلومیٹر حصے کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔

پنجاب میں بی ایس ایف نے گزشتہ سال کل 294 ڈرون برآمد کیے اور تقریبا 283 کلو گرام ہیروئن ضبط کی۔ ان میں سے زیادہ تر بغیر پائلٹ کے اڑنے والے آلات چین میں بنائے گئے تھے۔ 2023 میں اس محاذ پر ڈرون کی تعداد 107 تھی۔

فورس نے گزشتہ سال پنجاب کی سرحد سے چار پاکستانی دراندازوں کو بھی مار گرایا اور 161 ہندوستانی اسمگلروں اور 30 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مودی ایساجموں و کشمیر کو بناناچاہتے ہیں جہاں دہشت گردی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہو‘

Next Post

ہمیں امید ہے کہ ریاست کا درجہ واپس آئے گا: فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
 جموں،سرینگر قومی شاہراہ   مسلسل تیسرے روز بھی بند   ایک ہزار گاڑیاں درماندہ
اہم ترین

 جموں،سرینگر قومی شاہراہ  مسلسل تیسرے روز بھی بند  ایک ہزار گاڑیاں درماندہ

2026-07-25
Next Post
جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا

ہمیں امید ہے کہ ریاست کا درجہ واپس آئے گا: فاروق عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.